أخبرني أبو بكر محمد بن المؤمَّل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا نُعيم بن حمّاد، حدثنا ابن وهب، عن مَسلَمة (1) بن علي، عن قَتادة، عن ابن المسيّب، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"تكون هَدَّةٌ في شهر رمضان تُوقِظُ النائمَ، وتُفزِعُ اليقظانَ، ثم تظهرُ عِصابةٌ في شوَّال، ثم مَعمَعةٌ (2) في ذي الحِجّة، ثم تُنتَهكُ المحارمُ في المحرَّم، ثم يكون موتٌ في صَفَر، ثم تتنازع القبائلُ في ربيعٍ، ثم العَجَبُ كلُّ العجب، بين جُمادى ورَجَب، ثم ناقةٌ مُقتَبَة خيرٌ من دَسْكَرةٍ تُغِلُّ (3) مئةَ ألف (4) . قد احتَجَّ الشيخان ﵄ برُوَاة هذا الحديث عن آخرهم غير مَسلَمة بن علي الخُشَني، وهو حديث غريبُ المَتْن، ومَسلَمةُ أيضًا ممَّن لا تقوم الحُجَّةُ به.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8580 - ذا موضوع
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے مہینے میں ایک زوردار دھماکہ ہوگا جو سونے والے کو بیدار کر دے گا اور جاگنے والے کو خوفزدہ کر دے گا، پھر شوال میں ایک گروہ نمودار ہوگا، پھر ذوالحجہ میں قتل و غارت اور افراتفری ہوگی، پھر محرم میں حرمتیں پامال کی جائیں گی، پھر صفر میں اموات ہوں گی، پھر ربیع الاول و الآخر میں قبائل آپس میں جھگڑیں گے، پھر جمادی اور رجب کے درمیان بہت ہی حیران کن واقعات ہوں گے، پھر اس وقت (ایسے معاشی حالات ہوں گے کہ) ایک کجاوہ لدی ہوئی اونٹنی ایک لاکھ (درہم یا دینار) منافع دینے والے قلعے یا بستی سے بہتر ہوگی۔“
شیخین نے اس حدیث کے تمام راویوں سے استدلال کیا ہے سوائے مسلمہ بن علی خشنی کے، اور یہ حدیث متن کے اعتبار سے غریب ہے، نیز مسلمہ ان لوگوں میں سے ہے جن کی روایت سے حجت قائم نہیں ہوتی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8793]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، وقال الذهبي في "تلخيصه": ذا موضوع، ومسلمة ساقط متروك» [ترقيم الرساله 8793] [ترقيم الشركة 8683] [ترقيم العلميه 8580]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
Grade: إسناده تالف