أخبرنا أبو محمد عبد الرحمن بن حَمْدان الحافظ الجَلَّاب بهَمَذان، حدثنا إسحاق بن أحمد بن مِهران، حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي قال: سمعت مالكَ بن أنس يُحدِّث عن عبد الله بن عبد الله بن جابر بن عَتِيك أنه قال: جاءنا عبدُ الله بن عمرو (2) في بني معاويةَ - وهي قريةٌ من قُرى الأنصار - فقال: هل تدري أين صلَّى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في مسجدِكم هذا؟ قال: قلت: نعم؛ وأشَرتُ له إلى ناحيةٍ منه، فقال: هل تدري ما الثلاثُ التي دعا بهنَّ فيه؟ قلت: نعم، فقال: أخبِرْني بهنَّ، فقلت: دعا بأن لا يُظهر عليهم عدوًّا من غيرهم، ولا يُهلِكَهم بالسِّنين، فأُعطِيَهما، ودعا بأن لا يَجعلَ بأْسَهم بينهم، فمُنِعَها (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8579 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بنو معاویہ (جو کہ انصار کی بستیوں میں سے ایک بستی ہے) میں تشریف لائے اور پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمہاری اس مسجد میں کس جگہ نماز پڑھی تھی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں؛ اور میں نے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا، پھر انہوں نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ تین دعائیں کون سی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہاں مانگی تھیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ، میں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی تھی کہ ان پر ان کے علاوہ (غیر قوم) میں سے کوئی دشمن غالب نہ آئے اور انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ کیا جائے، پس یہ دونوں دعائیں قبول کر لی گئیں، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا مانگی کہ ان کی آپس کی لڑائی (خانہ جنگی) نہ ہو، تو اس سے منع فرما دیا گیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وهو في "موطأ مالك" برواية يحيى الليثي 1/ 216» [ترقيم الرساله 8792] [ترقيم الشركة 8682] [ترقيم العلميه 8579]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح