☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8733
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8733
وحدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثني أبي، حدثنا قُتيبة بن سعيد، حدثنا إسماعيل بن عبد الكريم الصَّنعاني، حدثني إبراهيم بن عَقِيل بن مَعقِل بن مُنبِّه، عن أبيه عَقِيل، عن وهب بن مُنبِّه قال: هذا ما سألتُ عنه جابرَ بنَ عبد الله، فأخبَرني: أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول قبلَ موته بشهرٍ:"يَسألون عن الساعة، وإنما عِلمُها عند الله، وأُقِسمُ بالله ما على الأرض من نفسٍ منفوسةٍ اليومَ يأتي عليها مئةُ سنة" (1) . و
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ المفهوم المعقول: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إنما أراد ما على الأرض ذلك اليومَ مولودٌ قد وُلِدَ، يأتي عليه مئةُ عام من ذلك الوقت الذي خاطَبَهم النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بهذا الخِطاب، لا أنَّ من يُولَد بعد ذلك العام لا يعيشُ مئةَ سنة، ألا ترى أنَّ أمير المؤمنين ﵁ أغلَظَ فيه القولَ لأبي مسعودٍ الأنصاري، وهو صاحبُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، لا بل من كِبَار الصحابة ﵃.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8523 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنی وفات سے ایک ماہ قبل یہ فرماتے ہوئے سنا: ”لوگ قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں، حالانکہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، اور میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آج روئے زمین پر کوئی ایسی جاندار جان نہیں ہے جس پر سو سال کا عرصہ گزر جائے (اور وہ زندہ رہے)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے ان واضح اور معقول الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا جن سے یہ مفہوم سمجھ آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد صرف اس دن زمین پر موجود وہ افراد تھے جو پیدا ہو چکے تھے کہ جس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ خطاب فرمایا اس وقت سے سو سال گزرنے تک وہ زندہ نہیں رہیں گے، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس سال کے بعد پیدا ہونے والا بھی سو سال نہیں جی سکے گا؛ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ نے اس معاملے میں سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو میں سختی برتی حالانکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابہ میں سے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8733]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8733] [ترقيم الشركة 8626] [ترقيم العلميه 8523]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (8732) Back to Bab Next Hadith → (8734)