☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8731
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8731
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، حدثني أبو شُرَيح عبد الرحمن بن شُريح قال: سمعت سعيد بن أبي شِمْر السَّبَئي يقول: سمعت سفيان بن وهب الخَوْلاني يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا تأتي المئةُ وعلى ظهرِها أحدٌ باقٍ". قال: فحدَّثتُ بها حُجَيرة (2) ، قال: فدخل عبدُ الرحمن بن حُجَيرة على عبد العزيز بن مروان، فحُمِلَ سفيانُ وهو شيخٌ كبيرٌ فسأله عبدُ العزيز عن هذا الحديث، فحدَّثَه، فقال عبد العزيز: فلعلَّه يعني: لا يبقى أحدٌ ممَّن كان معه إلى رأس المئة؟! فقال سفيان: هكذا سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. والدليلُ الواضح على صِحَّة قولِ أمير المؤمنين عليّ بن أبي طالب ﵁ لأبي مسعود عُقْبة بن عمرو الأنصاري، وقولِ عبد العزيز بن مروان لسفيان بن وهب الخَوْلاني:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8521 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سو سال کا عرصہ نہیں آئے گا مگر زمین کی پشت پر (موجودہ لوگوں میں سے) کوئی بھی باقی نہیں رہے گا“۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات حجیرہ سے بیان کی، پھر عبداللہ بن حجیرہ، عبدالعزیز بن مروان کے پاس گئے، سفیان رضی اللہ عنہ کو بھی بلوایا گیا جبکہ وہ بہت بوڑھے ہو چکے تھے، عبدالعزیز نے ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اسے بیان کر دیا، عبدالعزیز نے کہا: شاید آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ جو لوگ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود تھے ان میں سے سو سال مکمل ہونے پر کوئی باقی نہیں رہے گا؟ سفیان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس بات کی واضح دلیل کہ امیر المؤمنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کو جو بات کہی اور عبدالعزیز بن مروان نے جو سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ سے کہا وہ درست تھا، وہ درج ذیل حدیث ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8731]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عبد الرحمن بن شريح» [ترقيم الرساله 8731] [ترقيم الشركة 8624] [ترقيم العلميه 8521]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (8730) Back to Bab Next Hadith → (8732)