حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا عمرو بن محمد العَنقَزي، حدثنا طلحة بن عمرو الحَضْرمي، عن عبد الله بن عُبيد بن عُمير اللَّيثي، عن أبي الطُّفيل، عن أبي سَرِيحة الأنصاري، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يكون للدابَّةِ ثلاثُ خَرَجاتٍ من الدَّهر، تخرج أوّلَ خَرْجةٍ بأقصى اليمن، فيَفشُو ذِكرُها بالبادية، ولا يدخلُ ذِكرُها القرية - يعني مكة - ثم بَيْنا الناسُ في أعظمِ المساجد حُرْمةً وأحبِّها إلى الله وأكرمِها على الله تعالى؛ المسجدِ الحرامِ، لم يَرُعْهم إلَّا وهي في ناحية المسجد تَدنُو - أو تَربُو - بينَ الرُّكنِ الأسود وبين باب بني مخزومٍ عن يمين الخارج في وَسَطٍ من ذلك، فيَرفَضُّ الناسُ عنها شتَّى ومعًا، ويَثبُت لها عِصابةٌ من المسلمين عَرَفوا أنهم لم يُعجِزوا الله، فَخَرَجَت عليهم تَنفُضُ عن رأسها الترابَ، فبدت بهم فجَلَت عن وجوههم حتى تَرَكَتها كأنها الكواكبُ الدُّرِّيّة، ثم وَلَّت في الأرض لا يُدرِكُها طالبٌ ولا يُعجِزُها هارب، حتى إِنَّ الرجل ليتعوَّذُ منها بالصلاة، فتأتيهِ من خلفِه فتقول: أي فلانُ، الآنَ تصلِّي؟! فيَلتفِتُ إليها فتَسِمُه في وجهه ثم تذهب، فيتجاوَرُ الناسُ في ديارهم، ويَصطَحِبون في أسفارهم، ويَشتَركون في الأموال، يعرفُ المؤمنُ الكافرَ، حتى إنَّ الكافر يقول: يا مؤمنُ، اقضِني حقِّي، ويقول المؤمن: يا كافرُ، اقضني حقِّي" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وهو أبيَنُ حديثٍ في ذكر دابّة الأرض، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8490 - طلحة بن عمرو الحضرمي ضعفوه وتركه أحمد
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سریحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”زمین کے جانور (دابۃ الارض) کا ظہور تین بار ہوگا، وہ پہلی بار یمن کے دور دراز علاقے سے نکلے گا جس کا تذکرہ دیہاتوں میں پھیل جائے گا مگر شہر (مکہ) میں اس کی خبر نہیں پہنچے گی، پھر اس دوران کہ لوگ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محترم اور پسندیدہ جگہ یعنی مسجد حرام میں ہوں گے، تو اچانک وہ مسجد کے ایک گوشے میں نمودار ہوگا — وہ حجرِ اسود اور بابِ بنی مخزوم کے درمیانی حصے سے نکلے گا — لوگ ادھر ادھر منتشر ہو جائیں گے لیکن مسلمانوں کی ایک جماعت ثابت قدم رہے گی جو یہ جانتی ہوگی کہ وہ اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے، پس وہ جانور ان کے سامنے آئے گا اور اپنے سر سے مٹی جھاڑ رہا ہوگا، وہ ان سے (کلام کا) آغاز کرے گا اور ان کے چہروں کو جلا بخش کر ایسا روشن کر دے گا جیسے چمکدار ستارے ہوتے ہیں، پھر وہ زمین میں چل پڑے گا، نہ اسے کوئی تلاش کرنے والا پا سکے گا اور نہ کوئی بھاگنے والا اسے عاجز کر سکے گا، یہاں تک کہ آدمی اس (کے ڈر) سے نماز کی پناہ لے گا تو وہ اس کے پیچھے سے آ کر کہے گا: اے فلاں! کیا اب تو نماز پڑھ رہا ہے؟! پھر وہ اس کی طرف مڑے گا تو وہ (جانور) اس کے چہرے پر نشان لگا دے گا اور چلا جائے گا، پس لوگ اپنے گھروں میں ایک دوسرے کے پڑوسی ہوں گے، سفر میں ساتھی ہوں گے اور مال و دولت میں شریک ہوں گے، (مگر) مومن کافر کو (نشانی سے) پہچانتا ہوگا، یہاں تک کہ کافر کہے گا: اے مومن! میرا حق ادا کر، اور مومن کہے گا: اے کافر! میرا حق ادا کر۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور زمین کے جانور (دابۃ الارض) کے ذکر میں یہ سب سے واضح حدیث ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8700]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، طلحة بن عمرو الحضرمي متروك الحديث، وبه أعلّه الذهبي في "تلخيصه"، وقد تفرَّد طلحة هذا برفعه وبألفاظ فيه» [ترقيم الرساله 8700] [ترقيم الشركة 8592] [ترقيم العلميه 8490]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا