☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8671
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8671
أخبرنا أبو النَّضر محمد بن محمد الفقيه وأبو الحسن أحمد بن محمد العنزي قالا: حدثنا معاذ بن نَجْدَة القُرشي [حدثنا خلاد بن يحيى] (2) حدثنا بشير بن المهاجر، عن عبد الله بن بُرَيدة، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يجيءُ قومٌ صغارُ العيون، عِراضُ الوجوه، كأنَّ وجوههم الحَجَفٌ، فيُلحقون أهل الإسلام بمنابت الشِّيح، كأني أنظرُ إليهم وقد ربطوا خيولهم بسَوارِي المسجد"، فقيل لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: يا رسول الله، من هم؟ قال:"التُّركُ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وقد اتَّفق الشيخانِ (1) ﵄ على حديث أبي الزِّناد عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تقومُ الساعةُ حتى تقاتلوا التُّرك، عِراضَ الوجوه صغار العيون ذُلْفَ الأُنوف (2) ، كأنَّ وجوهَهم المَجَانُّ المُطرَقة".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8463 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی قوم آئے گی جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے گویا ان کے چہرے ڈھالیں «الحَجَفٌ» ہوں، وہ اہل اسلام کو جھاڑیوں «الشِّيح» کے اگنے والے مقامات (بیابانوں) تک دھکیل دیں گے، گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں کہ انہوں نے اپنے گھوڑوں کو مسجد کے ستونوں سے باندھ رکھا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ترک ہیں۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
اور شیخین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم ترکوں سے قتال نہ کر لو، جن کے چہرے چوڑے، آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی «ذُلْفَ الأُنوف» ہوں گی، گویا ان کے چہرے تہ بہ تہ چمڑے والی ڈھالیں «المَجَانُّ المُطرَقة» ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8671]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لتفرد بشير بن المهاجر به، وهو مختلف فيه، إلّا أنه ضعيف عند التفرد والمخالفة» [ترقيم الرساله 8671] [ترقيم الشركة 8565] [ترقيم العلميه 8463]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لتفرد بشير بن المهاجر به
Grade: إسناده ضعيف لتفرد بشير بن المهاجر به
← Previous Hadith (8670) Back to Bab Next Hadith → (8672)