☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8672
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8672
سمعتُ الفقيه الأديب الأوحد أبا بكر محمد بن علي القَفَّال غير مرة يقول: سمعت أبا بكر محمد بن يحيى الصُّولِيَّ النَّحْوي يقول: أولُ من مَدَحَ التُّركَ من شعراء العرب عليُّ بن العباس الرُّومي حيث يقول: إذا ثَبَتوا فسَدٌّ من حديدٍ … تَخالُ عيوننا فيهِ تَحارُ وإن بَرَزُوا فنيرانٌ تلظَّى … على الأعداء يضرِمُها (3) استِعارُ ملوكُ الأرض أعينُهم صغارٌ … إذا بَرَزُوا وأنفُسُهم كبارُ
Translation: طلحہ بابر
امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے فقیہ و ادیب ابوبکر محمد بن علی القفال سے ایک سے زائد بار سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے ابوبکر محمد بن یحییٰ صولی نحوی کو کہتے سنا کہ عرب شعراء میں سب سے پہلے علی بن عباس رومی نے ترکوں کی مدح کی جب انہوں نے یہ اشعار کہے: ”جب وہ ثابت قدم رہتے ہیں تو لوہے کی دیوار بن جاتے ہیں، ہماری آنکھیں اس منظر میں حیراں رہ جاتی ہیں۔ اور جب وہ میدانِ جنگ میں نکلتے ہیں تو بھڑکتی ہوئی آگ بن جاتے ہیں جو دشمنوں پر شعلہ زن ہوتی ہے۔ وہ روئے زمین کے بادشاہ ہیں، جب وہ سامنے آئیں تو ان کی آنکھیں چھوٹی محسوس ہوتی ہیں لیکن ان کے حوصلے بہت بلند ہوتے ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8672]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8672] [ترقيم الشركة 8566]
← Previous Hadith (8671) Back to Bab Next Hadith → (8673)