حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا عُبيد بن شَرِيك البزَّار، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثنا الليث بن سعد، عن الحارث بن يعقوب، عن قيس بن رافع القَيْسي، عن عبد الرحمن بن جُبير، عن عبد الله بن عمرو: أنه مَرَّ بمعاذ بن جَبَل وهو قاعد على بابه يشيرُ بيده كأنه يحدِّث نفسَه، فقال له عبد الله: ما شأنُك يا أبا عبد الرحمن تحدِّثُ نفسَك؟ قال: وما لي، يريد عدوُّ الله أن يُلهِيَني عن كلام سمعتُه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال (2) : مكابدُ دَهْرِك الآن في (3) [بيتكَ] ! ألَا تخرجُ إلى المسجد فتَحدَّثُ، وأنا سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من جاهَدَ في سبيل الله كان ضامنًا على الله، ومن جَلَسَ في بيته لا يغتابُ أحدًا بسُوءٍ كان ضامنًا على الله، ومن عادَ مريضًا كان ضامنًا على الله، ومن غَدَا إلى المسجد أو راحَ كان ضامنًا على الله، ومن دَخَلَ على إمامٍ يُعزِّرُه كان ضامنًا على الله"، فيريد عدوُّ الله أن يُخرجَني من بيتي إلى المجلس (4) .
هذا حديث رواته مِصريُّون ثِقاتٌ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 767 - رواته ثقات
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا گزر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ اپنے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمن! آپ یہاں اکیلے بیٹھے اپنے آپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں؟ معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کا دشمن (شیطان) مجھے اس کلام سے غافل کرنا چاہتا ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے وہ اللہ کے ذمہ (امان) میں ہے، جو اپنے گھر میں بیٹھے اور کسی کی غیبت نہ کرے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے، جو مریض کی عیادت کرے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے، جو مسجد کی طرف جائے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے، اور جو کسی (عادل) حکمران کے پاس اس کی تعظیم کے لیے جائے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے۔“ پس اللہ کا دشمن چاہتا ہے کہ میں اپنے گھر سے نکل کر لوگوں کی مجلس میں چلا جاؤں (تاکہ یہ اجر ضائع ہو)۔
اس کے راوی ثقہ مصری ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 861]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل قيس بن رافع» [ترقيم الرساله 861] [ترقيم الشركة 772] [ترقيم العلميه 767]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن