أخبرَناه أبو الحسن محمد بن عبد الله السُّنّي بمَرْو، أخبرنا أبو المُوجِّه، أخبرنا عَبْدان، أخبرنا أبو حمزة، حدثنا إبراهيم الصائغ، عن أبي الزُّبير عن جابر: أنَّ امرأةً أتتِ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: إني قد زنيتُ، فأقِمْ فيَّ الحدَّ، فقال:"انطلقِي فضَعِي ما في بَطْنِك"، فلما وضعت ما في بطنها أتَتْه فقالت: إنِّي زنيتُ، فأَقِمْ فيَّ الحدَّ، فقال:"انطَلِقي حتى تَفطِمي ولدَكِ"، فلما فطمت ولدَها جاءت فقالت: يا رسولَ الله، إني زنيتُ، فأقِمْ فيَّ الحدَّ، فقال:"هاتي مَن يَكفُلُ ولدَكِ" فقام رجلٌ فقال: أنا أكفُلُ ولدها، فرَجَمَها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد روى مالك بن أنس في"الموطّأ" حديث المرجومة بإسنادٍ أَخشى عليه الإرسالَ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8084 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: میں نے زنا کیا ہے، مجھ پر حد قائم فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور جو تمہارے پیٹ میں ہے اسے جنم دے دو“، جب اس نے بچے کو جنم دے دیا تو دوبارہ آئی اور عرض کی: میں نے زنا کیا ہے، مجھ پر حد قائم کیجیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ یہاں تک کہ اپنے بچے کا دودھ چھڑا دو“، جب اس نے دودھ چھڑا دیا تو پھر آئی اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے زنا کیا ہے، مجھ پر حد قائم فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسا شخص لے کر آؤ جو تمہارے بچے کی کفالت کرے“، چنانچہ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا: میں اس کے بچے کی کفالت کروں گا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے رجم کر دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8283]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير محمد بن عبد الله السني، فقد تُكلم في عدالته، لكنه متابع» [ترقيم الرساله 8283] [ترقيم الشركة 8184] [ترقيم العلميه 8084]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره