حدثنا أبو النَّضر الفقيه وأبو الحسن أحمد بن محمد العَنَزي، قالا: حدثنا معاذ بن نَجْدة القرشي، حدثنا خلَّاد بن يحيى، حدثنا بَشير بن المُهاجر، عن عبد الله (1) بن بُرَيدة، عن أبيه، قال: كنتُ جالسًا عند رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم فجاء الأسلميُّ ماعزُ بنُ مالك، فقال: يا رسولَ الله، إنِّي زَنَيتُ، وإني أُريد أن تُطهِّرَني، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"ارجع"، فرجعَ حتى أتاه الثالثةَ، فأتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قومُه فسألَهم عنه، فأحسَنُوا عليه الثَّناءَ، فقال:"كيف عَقلُه، هل به"جُنونٌ؟" قالوا: لا والله، وأحسَنُوا عليه الثناءَ في عقلِه ودينهِ، وأتاه الرابعةَ فسألهم عنه، فقالوا له مثلَ ذلك، فأمَرَهم فَحَفَرُوا له حفرةً إلى صَدرِه ثم رَجَموه (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، فقد احتجَّ ببَشير بن مُهاجر.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8078 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ اسلمی قبیلے کے ماعز بن مالک آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے زنا کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے (سزا دے کر) پاک کر دیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”واپس چلے جاؤ“، وہ تین بار واپس جا کر پھر آئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی قوم کے پاس آدمی بھیجا اور ان کے بارے میں پوچھا، انہوں نے ان کی تعریف کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اس کی عقل کیسی ہے، کیا اسے جنون تو نہیں؟“ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! نہیں، اور ان کی عقل و دین کی تعریف کی، چوتھی مرتبہ جب وہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوبارہ قوم سے پوچھا، انہوں نے پھر وہی جواب دیا، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا تو ان کے لیے سینے تک گڑھا کھودا گیا اور پھر انہیں رجم کر دیا گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے بشیر بن مہاجر سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8277]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون قصة الحفر لماعز، فقد تفرَّد بها بشير بن المهاجر، وهو ليّن الحديث، وقد وهم في ذكر الحفر، ونفاه غيره كما في حديث أبي سعيد الخدري التالي، وهو أصحُّ» [ترقيم الرساله 8277] [ترقيم الشركة 8178] [ترقيم العلميه 8078]
الحكم على الحديث
حديث صحيح دون قصة الحفر لماعز
Grade: حديث صحيح دون قصة الحفر لماعز