كما حدَّثَناه بكر بن محمد بن حَمْدان المروّزي، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا حفص بن عمر العَدَني، حدثنا الحَكَم بن أبان، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ ماعزًا جاء إلى رجل من المسلمين، فقال: إني أصبتُ فاحشةً، فما تأمرُني؟ فقال له الرجلُ: اذهَبْ إلى رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم ليستغفِرَ لك. فلما أتى ماعزٌ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأخبره كَرِهَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كلامَه - أو قال: قولَه - ثم قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم لمن كان معه:"أَبصاحبِكم مَسٌّ؟" قال ابن عباس: فنظرتُ إلى القوم لأُشيرَ عليهم، فلم يَلتفِتْ إليَّ منهم أحدٌ، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لعلَّكَ قبَّلتَها؟" قال: لا، قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم: فمَسِسْتها؟ قال: لا، قال:"ففَعَلتَ بها؟" ولم يَكْنِ (1) ، قال: 4/ 362 نعم، قال:"فارجُمُوه"، قال: فبَيْنا هو يُرجَمُ إِذ رَمَاه الرجلُ الذي جاءَه ماعزٌ يستشيرُه، رَمَاه بِعَظْمٍ فخَرَّ ماعزٌ، فالتفَتَ إليه، فقال له ماعزٌ: قاتَلَكَ اللهُ أَوْرَيتَني (2) ثم أنتَ الآنَ تَرجُمُني (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8077 - حفص بن عمران العدني ضعفوه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز ایک مسلمان شخص کے پاس آئے اور کہا: مجھ سے بے حیائی کا کام سرزد ہو گیا ہے، آپ میرے بارے میں کیا مشورہ دیتے ہیں؟ اس شخص نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں جاؤ تاکہ وہ تمہارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں، جب ماعز نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی بات کو ناپسند کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے پاس موجود لوگوں سے پوچھا: ”کیا تمہارے اس ساتھی کو کوئی ذہنی خلل (جنون) ہے؟“ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کی طرف دیکھ رہا تھا کہ انہیں اشارہ کروں (کہ خاموش رہیں) مگر ان میں سے کسی نے میری طرف توجہ نہ دی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ماعز سے فرمایا: ”شاید تم نے اس کا صرف بوسہ لیا ہو گا؟“ انہوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اسے چھوا تھا؟“ انہوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس کے ساتھ وہ (فعل) کیا ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں کنایہ استعمال نہیں فرمایا (بلکہ صراحت سے پوچھا)، انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رجم کر دو“، راوی کہتے ہیں کہ جب انہیں رجم کیا جا رہا تھا تو اسی شخص نے انہیں ایک ہڈی ماری جس کے پاس ماعز مشورہ لینے گئے تھے، ماعز گر پڑے اور اس کی طرف متوجہ ہو کر کہا: ”اللہ تجھے غارت کرے، تو نے ہی مجھے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے) ظاہر کیا اور اب تو ہی مجھے رجم کر رہا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8276]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا بهذا السياق، حفص بن عمر العدني متفق على ضعفه، وبه أعلّه الذهبي في "التلخيص"» [ترقيم الرساله 8276] [ترقيم الشركة 8177] [ترقيم العلميه 8077]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا بهذا السياق
Grade: إسناده ضعيف جدًّا بهذا السياق