حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق بن أيوب الإمام، أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا زكريا بن يحيى، حدثنا عبد الله بن جعفر، حدثنا عبد الله بن دينار، عن ابن عمر قال: أقبَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على حمار، فلقيَه رجلٌ فقال: يا رسولَ الله، رجلٌ ترك عمَّتَه وخالتَه لا وارثَ له غيرُهما"، قال فرفع رأسَه إلى السماء، فقال:"اللهمَّ رجلٌ تركَ عمَّتَه وخالتَه لا وارثَ له غيرهما" ثم قال:"أين السائلُ؟" قال: ها أنا ذا، قال:"لا ميراث لهما" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ عبد الله بن جعفر المَدِيني وإِن شَهِدَ عليه ابنُه بسُوءِ الحِفْظ، فليس ممن يُترَكُ حديثُه. وله شاهدٌ:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گدھے پر سوار ہو کر تشریف لا رہے تھے کہ ایک شخص آپ سے ملا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک شخص فوت ہو گیا ہے جس نے اپنی پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے اور ان کے سوا اس کا کوئی وارث نہیں ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ رَجُلٌ تَرَكَ عَمَّتَهُ وَخَالَتَهُ، لَا وَارِثَ لَهُ غَيْرُهُمَا» ”اے اللہ! ایک شخص نے اپنی پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے اور ان کے سوا اس کا کوئی وارث نہیں ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کہاں ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں یہاں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کے لیے کوئی وراثت نہیں ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، کیونکہ اگرچہ عبداللہ بن جعفر مدینی کے بارے میں ان کے بیٹے نے سوء حفظ کی گواہی دی ہے، لیکن وہ ایسے راوی نہیں جن کی حدیث کو ترک کر دیا جائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8195]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف من أجل عبد الله بن جعفر: وهو ابن نجيح المَديني» [ترقيم الرساله 8195] [ترقيم الشركة 8095]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف