☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8194
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8194
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا موسى بن الحسن بن عبَّاد، حدثنا زكريا بن عَديّ، حدثنا عُبيد الله بن عمرو، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن جابر بن عبد الله قال: جاءت امرأةُ سعد بن الرَّبيع فقالت: يا رسولَ الله، هاتانِ ابنتا سعد بن الرَّبيع، قُتل أبوهما معكَ يومَ أُحدٍ شهيدًا، وإنَّ عمَّهما أخذَ مالَهما فلم يَدَعْ لهما مالًا، فقال:"يَقضِي اللهُ في ذلك" قال: فنزلت آيةُ الميراث، فأرسلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى عمِّهما، فقال:"أعطِ ابنتَيْ سعدٍ الثُّلثَينِ، وأُمَّهما الثّمنَ، وما بقيَ فهو لك" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ سعد بن ربیع کی دو بیٹیاں ہیں، ان کے والد آپ کے ساتھ جنگ احد میں شہید ہو گئے تھے، اب ان کے چچا نے ان کا سارا مال لے لیا ہے اور ان کے لیے کچھ نہیں چھوڑا۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں فیصلہ فرمائے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر وراثت کی آیت نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے چچا کو پیغام بھیجا اور فرمایا: ”سعد کی دونوں بیٹیوں کو دو تہائی حصہ دو، ان کی ماں کو آٹھواں حصہ دو، اور جو باقی بچ جائے وہ تمہارا ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8194]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل» [ترقيم الرساله 8194] [ترقيم الشركة 8094]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (8193) Back to Bab Next Hadith → (8195)