حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحر بن نَصر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني ابن أبي الزِّناد، عن أبيه، عن خارجة بن زيد بن ثابت، عن أبيه: أنَّ عمر بن الخطّاب لمّا استشارهم في مِيراث الجدِّ والإخوة، قال زيد: وكان رأيي أنَّ الإخوة أَولى بالميراث من الجدِّ، وكان عمر يَرَى يومئذٍ أنَّ الجدَّ أَولى بميراث ابن ابنه من إخوته. قال زيدٌ: فحاورتُ أنا عمرَ، فضربتُ لعمرَ في ذلك مثلًا، وضربَ عليُّ بن أبي طالب وعبدُ الله بن عباس لعمر مثلًا يومَئِذٍ السَّيلَ (1) ، يَضْرِبانه ويُصرِّفانه على نحو تصريف زيد (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7982 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جب دادا اور بھائیوں کی میراث کے متعلق صحابہ کرام سے مشورہ کیا، تو زید نے کہا: میری رائے یہ تھی کہ بھائی میراث میں دادا کی نسبت زیادہ حقدار ہیں، جبکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس وقت یہ رائے رکھتے تھے کہ دادا اپنے پوتے کی میراث کا اس کے بھائیوں کی نسبت زیادہ حقدار ہے۔ زید بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں مکالمہ کیا اور میں نے ان کے سامنے اس مسئلے کی وضاحت کے لیے ایک مثال پیش کی، نیز سیدنا علی بن ابی طالب اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی اس روز سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے سیلاب کے بہاؤ کی مثال پیش کی، وہ اس مثال کو اسی پیرائے میں بیان کرتے اور منطبق کرتے تھے جس طرح زید نے اسے منطبق کیا تھا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8181]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن أبي الزناد: وهو عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 8181] [ترقيم الشركة 8081] [ترقيم العلميه 7982]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن