☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8178
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8178
أخبرنا أبو يحيى السَّمَرقندي، حدثنا محمد بن نصر الإمام، حدثنا إسحاق، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهْري، عن أبي سَلَمة قال: جاء ابنَ عباس رجلٌ فقال: رجلٌ تُوفِّيَ وترك بنتَه وأختَه لأبيه وأُمَّه، قال: لابنتِه النِّصفَ وليس لأختِه شيءٌ، قال الرجلُ: فإنَّ عمر قَضَى بغير ذلك، جعلَ للابنة النِّصفَ، وللأخت النَّصفَ! قال ابن عباس: أأنتم أعلمُ أم الله؟ فلم أدْرِ (1) ما وجهُ هذا حتى لَقِيتُ ابنَ طاووس، فذكرتُ له حديثَ الزُّهْري، فقال: أخبرني أبي، أنه سمع ابنَ عباس يقول: قال الله ﷿: ﴿إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ﴾ [النساء: 176] ، قال ابن عباس: فقلتُم أنتم: لها النِّصفُ وإنْ كان له ولدٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7979 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوسلمہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور پوچھا: ایک شخص فوت ہو گیا اور اس نے اپنی بیٹی اور اپنی سگی بہن چھوڑی ہے (تو وراثت کا کیا حکم ہے)؟ انہوں نے فرمایا: ”بیٹی کے لیے نصف ہے اور بہن کے لیے کچھ نہیں ہے“، اس شخص نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تو اس کے برعکس فیصلہ فرمایا تھا کہ بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے بھی نصف ہے! سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟“ (راوی کہتے ہیں) مجھے اس کی وجہ سمجھ نہ آئی یہاں تک کہ میں ابن طاؤس سے ملا، میں نے ان سے زہری کی یہ حدیث ذکر کی تو انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا: اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ﴾ ”اگر کوئی مرد فوت ہو جائے جس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو اس کے لیے اس کے چھوڑے ہوئے مال کا نصف ہے“ [سورة النساء: 176] ، ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مطلب یہ تھا کہ تم لوگوں نے بہن کے لیے اس صورت میں بھی نصف مقرر کر دیا ہے جب میت کی اولاد (بیٹی) موجود ہو۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8178]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8178] [ترقيم الشركة 8078] [ترقيم العلميه 7979]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8177) Back to Bab Next Hadith → (8179)