أخبرني أحمد بن محمد بن سلمة العَنَزي، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدَّارمي، حَدَّثَنَا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن أبي الخير، عن عُقْبة بن عامر: أنَّ رجلًا أتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسولَ الله، أحدُنا يُذنِبُ، قال:"يُكتَبُ عليه" قال: ثم يستغفرُ منه ويتوبُ، قال:"يُغفَرُ له ويُتابُ عليه" قال: فيعودُ فيُذنِبُ، قال:"يُكتَبُ عليه، ولا يَمَلُّ الله حتَّى تَمَلُّوا" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7658 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم میں سے کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے“ اس نے عرض کیا: پھر وہ اس سے مغفرت مانگتا اور توبہ کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے معاف کر دیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے“ اس نے عرض کیا: وہ دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (دوبارہ) لکھ دیا جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ (معاف کرنے سے) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم خود (توبہ کرنے سے) اکتا جاؤ۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7851]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح» [ترقيم الرساله 7851] [ترقيم الشركة 7757] [ترقيم العلميه 7658]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن