أخبرنا أبو الحسين محمد بن أحمد القَنْطري، حَدَّثَنَا أبو قِلابة، حَدَّثَنَا أبو عاصم، حَدَّثَنَا ابن جُريج، عن ابن طاووس، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو بن العاص: أنَّه دخل على النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم وعليه ثوبٌ مُعصفَر، فقال:"من أينَ لك هذا؟" قال: صنعَتْه لي أهلي، فقال النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"احرِقْه" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. والبيان الشّافي فيه في الحديث الذي:
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ انہوں نے کسم (عصفر) سے رنگا ہوا کپڑا پہنا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ میری اہلیہ نے میرے لیے تیار کیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے جلا دو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7584]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، رجاله ثقات، وابن جريج» [ترقيم الرساله 7584]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح