أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العدل، حَدَّثَنَا يحيى بن أبي طالب، أخبرنا زيد بن الحُبَاب، أخبرنا الحسين بن واقد، حدثني عبد الله بن بُرَيدة، عن أبيه، قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَخطُبُ، فأقبل الحسنُ والحسينُ عليهما قميصان أحمران، فجعلا يَعثُرانِ ويقومانِ، فنزل فأخذَهما فوَضَعَهما بين يديه، قال:"صدق اللهُ ورسولُه: ﴿إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ [التغابن: 15] ، رأيتُ هذَينِ فلم أصبِرْ"، ثم أَخذ في خُطبتِه (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7396 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اسی اثنا میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما تشریف لائے، وہ دونوں سرخ قمیص پہنے ہوئے تھے اور (چلتے ہوئے) لڑکھڑا کر گرتے اور سنبھلتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے، انہیں اٹھایا اور اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے: ﴿إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ ”بے شک تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں۔“ [سورة التغابن: 15] میں نے ان دونوں کو دیکھا تو مجھ سے صبر نہ ہو سکا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا خطبہ شروع فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7583]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، رجاله لا بأس بهم» [ترقيم الرساله 7583] [ترقيم الشركة 7492] [ترقيم العلميه 7396]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي