☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن غسل کرنے اور خوشبو لگانے کا تذکرہ
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← لباس کے متعلق روایات← جمعہ کے دن غسل کرنے اور خوشبو لگانے کا تذکرہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7581 مستدرک الحاکم
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الرَّبيع بن سليمان، حَدَّثَنَا عبد الله بن وهب، أخبرنا سليمان بن بلال، عن عمرو بن أبي عمرو مولى المطَّلِب، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ رجلينِ من أهل العراق أتياه، فسألاه عن الغُسل في يوم الجمعة: أَواجبٌ هو؛ فقال لهما ابن عباس: مَن اغتسلَ فهو أحسنُ وأطهرُ، وسأخبرُكم لماذا بدأ الغُسلُ، كان الناسُ في عهد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مُحتاجِينَ يَلْبَسُون الصُّوفَ ويَسقُونَ النَّخلَ على ظُهورهم، وكان المسجدُ ضيِّقًا مُقارِبَ (3) السَّقف، فخرج رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ الجمعة في يومٍ صائفٍ شديدِ الحرِّ، ومنبرُه قصير، إنما هو [ثلاث] (4) دَرَجات، فخطب الناسَ فَعَرِقَ الناسُ في الصُّوف، فثارَتْ أبدانُهم (5) ريحَ العَرَق والصوفِ حتَّى كان (6) يُؤذِي بعضُهم بعضًا، حتَّى بلغت أرواحُهم رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو على المنبر، فقال:"أيُّها الناسُ، إذا كان هذا اليوم فاغتَسِلُوا، وليَمَسَّ أحدُكم أطيَبَ ما يَجِدُ من طِيبِه أو دُهْنِه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7394 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اہل عراق کے دو شخص ان کے پاس آئے اور جمعہ کے دن غسل کے متعلق دریافت کیا کہ کیا وہ واجب ہے؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: جس نے غسل کیا وہ بہتر اور زیادہ پاکیزگی والا ہے، اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ غسل (کی تاکید) کیوں شروع ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں لوگ ضرورت مند تھے، وہ اونی لباس پہنتے اور اپنی پیٹھوں پر پانی ڈھو کر کھجوروں کو سیراب کرتے تھے، مسجد تنگ تھی اور اس کی چھت نیچی تھی، ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سخت گرمی کے دن جمعہ کے لیے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منبر چھوٹا تھا جس کی صرف تین سیڑھیاں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا تو لوگوں کو اونی لباس میں پسینہ آ گیا، پس ان کے جسموں سے پسینے اور اون کی بو اٹھنے لگی یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کو تکلیف دینے لگی اور وہ بو منبر پر موجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچ گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! جب یہ دن آئے تو غسل کیا کرو، اور تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنی میسر خوشبو یا تیل میں سے بہترین استعمال کرے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7581]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد» [ترقيم الرساله 7581] [ترقيم الشركة 7490] [ترقيم العلميه 7394]
الحكم على الحديث
إسناده جيد
الحكم: إسناده جيد
حدیث نمبر: 7582 مستدرک الحاکم
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشاذَ العدل، حَدَّثَنَا موسى بن هارون، حَدَّثَنَا مُصعَب بن عبد الله بن مُصعَب، حدثني أبي، عن إسماعيل بن عبد الله بن جعفر، عن أبيه قال: رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وعليه ثَوبانِ مَصبُوغانِ بالزَّعفران: رِداءٌ وعِمامةٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7395 - ليس على شرط أي أحد منهما
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر زعفران سے رنگے ہوئے دو کپڑے تھے: ایک چادر اور ایک عمامہ۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7582]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 7582] [ترقيم الشركة 7491] [ترقيم العلميه 7395]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 7583 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العدل، حَدَّثَنَا يحيى بن أبي طالب، أخبرنا زيد بن الحُبَاب، أخبرنا الحسين بن واقد، حدثني عبد الله بن بُرَيدة، عن أبيه، قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَخطُبُ، فأقبل الحسنُ والحسينُ عليهما قميصان أحمران، فجعلا يَعثُرانِ ويقومانِ، فنزل فأخذَهما فوَضَعَهما بين يديه، قال:"صدق اللهُ ورسولُه: ﴿إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ [التغابن: 15] ، رأيتُ هذَينِ فلم أصبِرْ"، ثم أَخذ في خُطبتِه (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7396 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اسی اثنا میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما تشریف لائے، وہ دونوں سرخ قمیص پہنے ہوئے تھے اور (چلتے ہوئے) لڑکھڑا کر گرتے اور سنبھلتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے، انہیں اٹھایا اور اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے: ﴿إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ ”بے شک تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں۔“ [سورة التغابن: 15] میں نے ان دونوں کو دیکھا تو مجھ سے صبر نہ ہو سکا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا خطبہ شروع فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7583]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، رجاله لا بأس بهم» [ترقيم الرساله 7583] [ترقيم الشركة 7492] [ترقيم العلميه 7396]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
الحكم: إسناده قوي