أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حَدَّثَنَا عبد الله بن رَوْح المَدائني، حَدَّثَنَا شَبَابة بن سَوَّار (1) ، أخبرنا يونس بن أبي إسحاق، عن العَيْزار بن حُرَيث، عن أمِّ الحُصين الأحمَسِية، قالت: رأيتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وعليه بُرْدُه قد التَفَعَ به تحت إِبْطِه، كأني أنظرُ إلى عَضَلَة عَضُدِه تَرتجُّ، فسمعتُه يقول:"يا أيها الناسُ، اتَّقوا الله، وإن أُمَّرَ عليكم عبدٌ حَبَشِيٌّ فَاسْمَعُوا له وأَطِيعُوا ما أقامَ لكم كتابَ الله ﷿" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7381 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ام الحصین الاحمسیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایک چادر تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بغل کے نیچے سے لپیٹا ہوا تھا، گویا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بازو کے پٹھے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! اللہ سے ڈرو، اور اگر تم پر کوئی حبشی غلام بھی امیر مقرر کر دیا جائے تو اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو جب تک وہ تمہارے درمیان اللہ عزوجل کی کتاب کو قائم رکھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7568]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد» [ترقيم الرساله 7568] [ترقيم الشركة 7477] [ترقيم العلميه 7381]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح