☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تَزْيِينُ الشَّعَرِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← لباس کے متعلق روایات← تَزْيِينُ الشَّعَرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 7567 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الربيع بن سليمان المُرادي وبحرُ بن نصر بن سابق الخَوْلاني، قالا: حَدَّثَنَا بِشر بن بكر، حَدَّثَنَا الأوزاعي، حدثني حسان بن عطيَّة، عن محمد بن المُنكدِر، حدثني جابر بن عبد الله قال: أتانا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فرأى رجلًا ثائرَ الرأس، فقال:"أما يَجِدُ هذا ما يُسكِّنُ به شعرَه؟!" ورأى رجلًا وَسِخَ الثياب، فقال:"أمَا يَجِدُ هذا ما يُنقِّي به ثيابَه؟" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7380 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے یہ اپنے بالوں کو درست کر لیتا؟!“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک اور شخص کو دیکھا جس کے کپڑے میلے تھے تو فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے یہ اپنے کپڑے صاف کر لیتا؟“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7567]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7567] [ترقيم الشركة 7476] [ترقيم العلميه 7380]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 7568 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حَدَّثَنَا عبد الله بن رَوْح المَدائني، حَدَّثَنَا شَبَابة بن سَوَّار (1) ، أخبرنا يونس بن أبي إسحاق، عن العَيْزار بن حُرَيث، عن أمِّ الحُصين الأحمَسِية، قالت: رأيتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وعليه بُرْدُه قد التَفَعَ به تحت إِبْطِه، كأني أنظرُ إلى عَضَلَة عَضُدِه تَرتجُّ، فسمعتُه يقول:"يا أيها الناسُ، اتَّقوا الله، وإن أُمَّرَ عليكم عبدٌ حَبَشِيٌّ فَاسْمَعُوا له وأَطِيعُوا ما أقامَ لكم كتابَ الله ﷿" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7381 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ام الحصین الاحمسیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایک چادر تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بغل کے نیچے سے لپیٹا ہوا تھا، گویا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بازو کے پٹھے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! اللہ سے ڈرو، اور اگر تم پر کوئی حبشی غلام بھی امیر مقرر کر دیا جائے تو اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو جب تک وہ تمہارے درمیان اللہ عزوجل کی کتاب کو قائم رکھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7568]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد» [ترقيم الرساله 7568] [ترقيم الشركة 7477] [ترقيم العلميه 7381]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح