☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7543
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7543
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدّثنا أبو يحيى الحِمَّاني عبدُ الحميد بن عبد الرحمن، حدّثنا النَّضر أبو عُمر (2) الخزّاز، عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: كان أبو طالب يُعالج زمزمَ، وكان النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم ممن يَنقُلُ الحِجارةَ، وهو يومئذٍ غلامٌ، فأخذ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم إِزارَه فتعرَّى واتَّقى به الحَجَر، فقيل لأبي طالب: أدرِكِ ابنَك، فقد غُشِي عليه، فلما أفاقَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم من غَشْيتِه، سأله أبو طالب عن غَشيتِه، فقال:"أتاني آتٍ عليه ثيابٌ بِيضٌ، فقال ليّ: استَتِرْ". فقال ابن عباس: فكان ذلك أولَ ما رآه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم من النبوة أن قيل له: استَتِرُ، فما رُئِيَتْ عورتُه من يومِئذٍ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهده حديث أبي الطُّفيل:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7356 - النضر أبو عمر الخزاز ضعفوه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوطالب زمزم کی مرمت کر رہے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی (تعمیر کے لیے) پتھر اٹھا کر لانے والوں میں شامل تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت لڑکے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا تہبند (کمر سے کھول کر) کندھے پر رکھ لیا تاکہ پتھر کی رگڑ سے بچ سکیں (جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ستر کھل گیا)، ابوطالب سے کہا گیا: اپنے بھتیجے کو سنبھالیے، وہ بے ہوش ہو گئے ہیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بے ہوشی سے ہوش میں آئے تو ابوطالب نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بے ہوشی کے بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس ایک آنے والا آیا جس نے سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے، اس نے مجھ سے کہا: اپنا ستر چھپاؤ۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ یہ پہلی چیز تھی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نبوت کے آثار میں سے دیکھی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا گیا: ستر چھپاؤ، چنانچہ اس دن کے بعد سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ستر کبھی (کسی نے) نہیں دیکھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد حدیث سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7543]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، النَّضر» [ترقيم الرساله 7543] [ترقيم الشركة 7452] [ترقيم العلميه 7356]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا
← Previous Hadith (7542) Back to Bab Next Hadith → (7544)