حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا محمد بن سِنان القزَّاز، حدّثنا حماد بن مَسْعَدة، عن ابن جُرَيج، عن أبي الزُّبير، عن عمر بن نَبْهان، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن كُنَّ له ثلاث بناتٍ، فَصَبَرَ عَلى لأَوائِهِنَّ وَسَرّائهنَّ، أدخَلَه الله الجنة برحمته إياهنَّ" قال: فقال رجلٌ: وابنتانِ يا رسول الله؟ قال:"وابنَتانِ" قال رجل: يا رسول الله، وواحدةٌ؟ قال:"وواحدة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7346 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی سختی و نرمی (تنگی و آسانی) پر صبر کرے، تو اللہ تعالیٰ ان (بیٹیوں) پر اپنی رحمت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور اگر دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو (بیٹیوں پر بھی)۔“ پھر ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور اگر ایک ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور ایک (پر بھی)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7533]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لاضطرابه ولجهالة عمر بن نبهان، ومحمد بن سنان القزاز» [ترقيم الرساله 7533] [ترقيم الشركة 7442] [ترقيم العلميه 7346]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لاضطرابه ولجهالة عمر بن نبهان
Grade: إسناده ضعيف لاضطرابه ولجهالة عمر بن نبهان