أخبرني أبو سهل أحمد بن محمد بن زياد النَّحْوي ببغداد، حدّثنا الحسن ابن مُكرَم، حدّثنا أبو عاصم، عن عَوف، عن أبي رجاء، عن سَمُرة بن جُندُب، أَنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ألا إنَّ المرأةَ خُلقت من ضِلَعٍ، وإنك إِنْ تُرِدْ إقامتها تَكسِرْها، فدَارِها تَعِشْ بها ثلاث مرات (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث ابن عَجْلان عن أبيه عن أبي هريرة عن النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"المرأةُ خُلِقَت من ضِلَعٍ أعوجَ، وإنك إن أقمتَها كسرتَها، وإن تركتَها [تستمتعْ بها] (2) وفيها عِوَج" (3) . وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7333 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اور اگر تم اسے بالکل سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ دو گے، پس اس کے ساتھ مدارات (نرمی اور سمجھوتہ) برتو تو اس کے ساتھ (خوشگواری سے) زندگی گزار سکو گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد حدیث ابن عجلان کی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے، اور اگر تم نے اسے (اسی حال پر) چھوڑ دیا تو اس کے ٹیڑھ پن کے باوجود اس سے فائدہ اٹھا سکو گے۔“ یہ اسناد امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7521]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو عاصم: هو الضحاك بن مخلد النبيل، وعوف: هو ابن أبي جميلة، وأبو رجاء: هو عمران بن ملحان العطاردي» [ترقيم الرساله 7521] [ترقيم الشركة 7429] [ترقيم العلميه 7333]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح