حدّثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهانيّ، حدّثنا أحمد بن يونس الضبيِّ بأصبهان، حدّثنا أبو بدر شُجَاع بن الوليد، قال: سمعتُ زياد بن خيثمة يُحدِّث عن أبيه، عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ الله عبادًا ليسوا بأنبياءَ ولا شهداءَ، يَغبِطُهم [النبيُّون والشهداء] (1) يوم القيامة بقربهم ومجلسهم منه"، فجَثَا أعرابيٌّ على رُكبتيه، فقال: يا رسولَ الله، قوم ليسوا بأنبياءَ ولا شهداءَ، يَغبِطُهم الأنبياءُ والشهداءُ بقُربِهم من الله تعالى ومجلسِهم منه! صفهم لنا وجَلِّهم لنا، قال:"قومٌ من أفناءِ الناس من نُزَّاع القبائل تَصَافَوا في الله، وتَحابُّوا فيه، يضعُ اللَّهُ ﷿ لهم يوم القيامة منابرَ من نور، يَخافُ الناسُ ولا يَخافُون، هم أولياء الله ﷿ الذين لا خوفٌ عليهم ولا هم يَحزَنون" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7318 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو نہ تو انبیاء ہیں اور نہ ہی شہداء، مگر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کے قرب اور مقام و مرتبہ کو دیکھ کر انبیاء اور شہداء بھی ان پر رشک کریں گے۔“ اس پر ایک دیہاتی گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ لوگ جو نہ انبیاء ہیں اور نہ شہداء، مگر اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کے قرب اور مقام کو دیکھ کر انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے! ہمارے لیے ان کے اوصاف بیان فرمائیے اور ان کی حقیقت ہم پر واضح کر دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے جو مختلف خاندانوں اور بچھڑے ہوئے قبائل سے تعلق رکھنے کے باوجود صرف اللہ کی رضا کے لیے آپس میں دوست بن گئے اور اسی کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کے لیے نور کے منبر بچھائے گا، جب دوسرے لوگ خوفزدہ ہوں گے تو انہیں کوئی خوف نہیں ہوگا، یہی وہ اللہ کے دوست ہیں جن پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔“
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7506]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير شجاع بن الوليد فصدوق لا بأس به، ولا نعرف لزياد بن خيثمة» [ترقيم الرساله 7506] [ترقيم الشركة 7414] [ترقيم العلميه 7318]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره