حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدّثنا أبو معاوية، عن الأعمش، عن أبي يحيى مولى جَعْدة، قال: سمعتُ أبا هريرة يقول: قيل لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: إنَّ فلانةَ تُصلِّي الليل وتصوم النهار، وفي لسانها شيءٌ يُؤذي جيرانَها؛ سَلِيطةٌ، قال:"لا خيرَ فيها، هي في النَّار"، وقيل له: إنَّ فلانة تُصلِّي المكتوبةَ، وتصومُ رمضان، وتتصدَّقُ بالأثْوار، وليس لها شيءٌ غيرُه، ولا تُؤذي أحدًا، قال:"هي في الجنَّة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7304 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! فلاں عورت رات کو نماز (تہجد) پڑھتی ہے اور دن کو روزہ رکھتی ہے لیکن اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو اذیت دیتی ہے، وہ بڑی بد زبان ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی خیر نہیں، وہ آگ (جہنم) میں ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (دوسری عورت کے بارے میں) عرض کیا گیا: فلاں عورت صرف فرض نمازیں پڑھتی ہے، رمضان کے روزے رکھتی ہے اور پنیر کے ٹکڑے (معمولی چیز) صدقہ کرتی ہے، اس کے علاوہ اس کے پاس (نفل وغیرہ) کچھ نہیں ہے لیکن وہ کسی کو اذیت نہیں دیتی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جنت میں ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7491]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، أبو يحيى مولى جعدة لم يرو عنه غير سليمان الأعمش، وروى له مسلم متابعة، ووثقه ابن معين، وذكره ابن حبان في "الثقات"، وأحمد بن عبد الجبار» [ترقيم الرساله 7491] [ترقيم الشركة 7400] [ترقيم العلميه 7304]
Grade: حديث حسن