☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7489
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7489
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا أبو بَكْرة القاضيّ، حدّثنا صفوان بن عيسى القاضيّ، أخبرنا ابن عَجلان، عن أبيه، عن أبي هريرة: أنَّ رجلًا أتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فشَكَا إليه جارَه، فقال: يا رسولَ الله، إنَّ جاري يُؤذيني، فقال:"أَخرِجْ مَتاعَك فضَعْه على الطريق"، فأخرجَ متاعَه فوضعه على الطريق، فجعل كلُّ مَن مَرَّ عليه قال: ما شأنُك؟ قال: إنِّي شكوتُ جاري إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأمَرني أن أُخْرِجَ متاعي فأضَعَه على الطريق، فجعلوا يقولون: اللهم العَنْه، اللهم أَخزِهِ، قال: فبلغ ذلك الرجلَ، فأتاه فقال: ارجِعْ، فوالله لا أُؤذيكَ أبدًا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ آخر صحيح أيضًا على شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7302 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے پڑوسی کی شکایت کی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا پڑوسی مجھے اذیت دیتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اپنا سامان نکال کر راستے میں رکھ دو“، اس نے اپنا سامان نکال کر راستے میں رکھ دیا، پس جو بھی وہاں سے گزرتا وہ پوچھتا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ وہ کہتا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنے پڑوسی کی شکایت کی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ اپنا سامان نکال کر راستے میں رکھ دوں، تو لوگ (یہ سن کر اس پڑوسی پر) کہنے لگے: اے اللہ! اس پر لعنت کر، اے اللہ! اسے رسوا کر؛ راوی کہتے ہیں: جب اس (پڑوسی) تک یہ بات پہنچی تو وہ اس کے پاس آیا اور کہا: (اپنا سامان لے کر گھر) واپس آ جاؤ، اللہ کی قسم! میں تمہیں کبھی اذیت نہیں دوں گا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک اور صحیح شاہد بھی امام مسلم کی شرط پر موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7489]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد» [ترقيم الرساله 7489] [ترقيم الشركة 7398] [ترقيم العلميه 7302]
الحكم على الحديث
إسناده جيد
Grade: إسناده جيد
← Previous Hadith (7488) Back to Bab Next Hadith → (7490)