أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدّثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهْريّ، حدّثنا يعلى ومحمد ابنا عُبيد، حدّثنا أبَان بن إسحاق، عن الصَّبَّاح بن محمد (3) البَجَليّ، عن مُرّة الهَمْداني، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الله قَسَمَ بينَكم أخلاقَكم كما قَسَمَ بينَكم أرزاقَكم، وإِنَّ الله يُعطي المالَ من يُحِبُّ ومن لا يُحبُّ، ولا يُعطي الإيمانَ إلَّا من يُحبُّ، فمن أعطاه الله الإيمانَ فقده أحبَّه، والذي نفسُ محمدٍ بيده، لا يُسلِمُ عبدٌ حتى يُسلِمَ قلبُه، ولا يؤمنُ عبدٌ حتى يَأمَنَ جارُه بَوائِقَه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7301 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق اسی طرح تقسیم فرمائے ہیں جس طرح تمہارے درمیان تمہارے رزق تقسیم کیے ہیں، اور اللہ تعالیٰ مال اس کو بھی دیتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے اور اسے بھی جس سے محبت نہیں کرتا، لیکن ایمان صرف اسی کو عطا فرماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے، پس جسے اللہ نے ایمان عطا کر دیا اس سے اس نے محبت کی؛ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے! کوئی بندہ اس وقت تک (حقیقی معنوں میں) مسلمان نہیں ہوتا جب تک اس کا دل (اللہ کا) فرمانبردار نہ ہو جائے، اور کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا جب تک اس کا پڑوسی اس کی «بَوَائِق» (شر اور اذیتوں) سے محفوظ نہ ہو جائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7488]
تخریج الحدیث
«صحيح موقوفًا على ابن مسعود، وهذا إسناد ضعيف من أجل الصباح بن محمد البجلي» [ترقيم الرساله 7488] [ترقيم الشركة 7397] [ترقيم العلميه 7301]
الحكم على الحديث
صحيح موقوفًا على ابن مسعود
Grade: صحيح موقوفًا على ابن مسعود