أخبرنا أبو الحسين أحمد بن عثمان البزَّاز ببغداد، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدثنا أبو بكر عبيد الله (1) بن عبد المجيد الحَنَفي، حدثني معاوية بن [أبي] (2) مُزرِّد، حدثني عمِّي أبو الحُباب سعيد بن يَسَار، قال: سمعتُ أبا هريرة يقول: سمعتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إِنَّ الله ﷿ لما فَرَغَ من الخلق، قامت الرَّحِمُ فَأَخَذَت بحَقْو الرحمن، فقال: مَهْ، فقالت: هذا مَقامُ العائذ بك من القَطيعة، فقال: أَتَرضَيْنَ أَن أَصِلَ من وَصَلَك، وأَقْطعَ من قَطَعَك"، اقرؤُوا إن شئتم ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴾ إلى قوله: ﴿أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ﴾ [محمد: 22 - 24] (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7286 - ذا في البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل جب مخلوق کی تخلیق سے فارغ ہوا تو رحم (رشتہ داری) کھڑی ہوئی اور اللہ کی پناہ طلب کی، اللہ نے فرمایا: ٹھہر جاؤ، اس نے عرض کیا: یہ اس شخص کا مقام ہے جو رشتہ داری ٹوٹنے سے آپ کی پناہ چاہتا ہے، اللہ نے فرمایا: کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ میں اس کو (اپنی رحمت سے) جوڑوں جو تجھے جوڑے، اور اسے کاٹ دوں جو تجھے کاٹے؟“ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا) اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴾ سے ﴿أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ﴾ تک [سورة محمد: 22-24]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7473]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7473] [ترقيم الشركة 7382] [ترقيم العلميه 7286]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح