أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان المِصري (3) ، حدثنا عِمران بن موسى الرَّمْلي (1) - وهو ابن أبي عمران - حدثنا أبو خالد سليمان بن حيّان الأحمر، حدثني داود بن أبي هند، عن الشَّعْبي، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الله ليُعمِّرُ بالقوم الزمانَ، ويُكثِرُ لهم الأموال، وما نَظَرَ إليهم منذ خَلَقَهم بُغضًا لهم" قالوا: كيف ذلك يا رسولَ الله؟ قال:"بصلَتِهم لأرحامِهم" (2) . قال الحاكم ﵀: عِمران بن أبي عمران الرَّمْلي من زهاد المسلمين وعبّادهم، فإن كان حَفِظَ هذا الحديثَ عن أبي خالد الأحمر، فإنه غريب صحيح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7282 - تفرد به عمران بن موسى الرملي وإن كان حفظه فهو صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ (صلہ رحمی کی برکت سے) کسی قوم کی زندگی کو طویل کر دیتا ہے اور ان کے مالوں میں اضافہ فرما دیتا ہے، حالانکہ جب سے اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے ان کی جانب (ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے) غصے کے سبب نہیں دیکھا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے صلہ رحمی کرنے کی وجہ سے۔“
امام حاکم فرماتے ہیں: عمران بن ابی عمران رملی مسلمانوں کے زاہدین اور عبادت گزاروں میں سے ہیں، اگر انہوں نے یہ حدیث ابو خالد احمر سے صحیح طور پر یاد رکھی ہے تو یہ غریب صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7469]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد، عمران بن هارون قال أبو زرعة صدوق، وقال ابن يونس لين» [ترقيم الرساله 7469] [ترقيم الشركة 7378] [ترقيم العلميه 7282]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره