☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7464
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7464
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمّاك ببغداد، حدثنا عبد الرحمن بن محمد بن منصور الحارثي، حدثنا يحيى بن سعيد القَطَّان، عن عوف. وأخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا عَوف بن أبي جَميلة، عن زُرَارة بن أَوفى، عن عبد الله بن سَلَام، قال: لمَّا قَدِمَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم جَفَل (2) الناس إليه، وقيل: قَدِمَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فجئتُ في الناس لأنظرَ إليه، فلما استبَنَتُ وجهَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، عرفتُ أن وجهَه ليس بوجه كذّاب، فكان أولَ شيء تكلَّم به أن قال:"يا أيُّها الناسُ، أَفشُوا السلامَ، وأطعِمُوا الطعامَ، وصِلُّوا الأرحامَ، وصَلُّوا والناسُ نِيامٌ، تَدخلُوا الجنَّة بسَلَام" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مدینہ منورہ) تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف دوڑے، اور کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، میں بھی لوگوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھنے کے لیے گیا، پھر جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک کو غور سے دیکھا تو میں پہچان گیا کہ یہ چہرہ کسی جھوٹے کا نہیں ہو سکتا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سب سے پہلی بات جو ارشاد فرمائی وہ یہ تھی: ”اے لوگو! سلام کو رواج دو (عام کرو)، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات کو اس وقت نماز پڑھو جب لوگ سو رہے ہوں، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7464]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7464] [ترقيم الشركة 7373]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7463) Back to Bab Next Hadith → (7465)