أخبَرناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا شعبة، عن عطاء بن السائب، عن أبي عبد الرحمن: أنَّ رجلًا أمَرَه أبَوَاه - أو أحدُهما - أن يُطلِّقَ امرأتَه، فجعل ألفَ محرَّر - أو قال: مئة محرَّر (2) - وماله هَدْيًا إن فَعَلَ، فأتى أبا الدرداء، فذكر أنه صلَّى الضُّحى ثم سأله فقال: أَوْفِ بنَذْرك، وبِرَّ والدَيكَ، فإنِّي سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الوالدُ أوسَطُ أبواب الجنَّة"، فإن شئتَ فحافِظْ على الباب أو اترُكْ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7252 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کو اس کے والدین یا ان میں سے کسی ایک نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا حکم دیا، اس نے اس کام پر ایک ہزار یا سو غلام آزاد کرنے کی نذر مانی اور اپنا مال ہدیہ کرنے کا عہد کیا، پھر وہ ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے فرمایا: اپنی نذر پوری کرو اور اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”والد جنت کے دروازوں میں سے سب سے بہترین درمیانی دروازہ ہے“، اب تمہاری مرضی ہے کہ اس دروازے کی حفاظت کرو یا اسے چھوڑ دو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7439]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات كسابقه،» [ترقيم الرساله 7439] [ترقيم الشركة 7348] [ترقيم العلميه 7252]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات كسابقه
Grade: رجاله ثقات كسابقه