☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7357
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7357
فأخبرَناه أبو العباس قاسم بن القاسم السَّيّاري بمَرْو، حدثنا محمد بن موسى بن حاتم، حدثنا علي بن الحسن بن شَقِيق، حدثنا أبو مجاهد عبد الله بن كَيْسان، حدثنا عِكرمة، عن ابن عباس، قال: خرجَ أبو بكر بالهاجرة من المسجد، فسمع بذلك عمرُ فخرج، فقال: يا أبا بكر، ما أخرجَك هذه الساعةَ؟ فقال: ما أخرَجَني إلَّا ما أجدُ من حاقِّ الجُوع، فقال: وأنا والذي نفسي بيده ما أخرجني غيرُه، فبينما هما كذلك إذ خرج عليهما النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"ما أخرَجَكما هذه الساعةَ؟" فقالا: والله ما أخرَجَنا إِلَّا ما نجدُ من حاقٌّ الجوع في بطوننا، فقال:"وأنا والذي نفسي بيده ما أخرَجَني غيرُه، فقوما فانطَلِقا حتى نأتيَ بابَ أبي أيوب الأنصاريِّ، وكان يدَّخِرُ للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم طعامًا كان أو لَبنًا، فأبطأَ عنه يومئذٍ، فلم يأتِ لحِينِه (2) فأطعَمَه أهلَه، وانطَلَقَ إلى نخلِه يعملُ فيها، فذكر الحديث بطوله، وزاد فيه: فلما أدركا الطعامَ ووُضِع بين يدي النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم وأصحابه، أخذَ من الجَدْي فجعله في رغيف، ثم قال:"يا أبا أيوب، أبلِغْ بهذا فاطمةَ، فإنها لم تُصِبْ مثلَ هذا منذ أيام"، فذهب به أبو أيوب إلى فاطمة، فلما أكلوا وشَبِعُوا، قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"خبزٌ ولحمٌ وتمرٌ وبُسْرٌ ورُطَب!"، ودَمَعَت عيناه، وقال:"والذي نفس محمد بيده، إنَّ هذا لَهُو الذي تُسألون عنه يوم القيامة، قال الله ﷿: ﴿ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ [التكاثر: 8] فهذا النَّعيم الذي تُسألون عنه يوم القيامة"، فكبُرَ ذلك على أصحابه، فقال:"بلى، إذا أصبتُم مثلَ هذا فضربتُم بأيديكم، فقولوا: باسم الله وبركة الله، فإذا شبعتُم، فقولوا: الحمدُ الله الذي هو أشبَعَنا وأَرْوانا وأنعمَ علينا وأفضلَ، فإنَّ هذا كَفَافُ هذا" (1) ، وذكر حديث الوليدةِ باسم أبي أيوب، والمعاني قريبة. وقد رُوي هذا الحديث عن عبد الله بن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوپہر کی سخت گرمی میں مسجد سے باہر نکلے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سنا تو وہ بھی نکل آئے اور پوچھا: اے ابوبکر! آپ اس وقت کیوں نکلے ہیں؟ انہوں نے کہا: مجھے سخت بھوک نے ہی نکالا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، مجھے بھی اسی نے نکالا ہے، وہ دونوں اسی حال میں تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم دونوں کو اس وقت کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! ہمیں پیٹ کی سخت بھوک کے علاوہ کسی چیز نے نہیں نکالا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، مجھے بھی اسی نے نکالا ہے، پس تم دونوں اٹھو اور چلو“، یہاں تک کہ وہ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے دروازے پر پہنچے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کھانا یا دودھ بچا کر رکھتے تھے، لیکن اس دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تاخیر کر دی اور اپنے معمول کے وقت پر نہ آئے تو انہوں نے وہ اپنے گھر والوں کو کھلا دیا اور خود کھجوروں کے باغ میں کام کرنے چلے گئے، پھر انہوں نے طویل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ اضافہ کیا: جب کھانا تیار ہو گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے سامنے رکھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بکری کے بچے کا گوشت لیا اور اسے روٹی کے ٹکڑے پر رکھا، پھر فرمایا: ”اے ابو ایوب! یہ فاطمہ تک پہنچا دو کیونکہ اسے کئی دنوں سے ایسا کھانا میسر نہیں آیا“، چنانچہ ابو ایوب رضی اللہ عنہ اسے لے کر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، پھر جب سب نے کھانا کھایا اور سیر ہو گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”روٹی، گوشت، خشک کھجور، گدر اور تازہ کھجور!“، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، یہی وہ نعمتیں ہیں جن کے بارے میں تم سے قیامت کے دن سوال کیا جائے گا، جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ ”پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا“ [سورة التكاثر: 8] تو یہ وہ نعمت ہے جس کے بارے میں تم سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا“، یہ بات آپ کے صحابہ پر گراں گزری تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، (تم سے پوچھا جائے گا) لیکن جب تمہیں ایسا رزق ملے اور تم اس کی طرف ہاتھ بڑھاؤ تو کہو: «بِاسْمِ اللَّهِ وَبَرَكَةِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کی برکت پر“، اور جب سیر ہو جاؤ تو کہو: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هُوَ أَشْبَعَنَا وَأَرْوَانَا وَأَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں سیر کیا، سیراب کیا اور ہم پر انعام و فضل فرمایا“، کیونکہ یہ (شکر) اس (سوال) کا بدل اور کفایت کرنے والا ہو جائے گا“۔ نیز انہوں نے سیدنا ابو ایوب کے نام سے باندی والی حدیث بھی ذکر کی جس کے معنی قریب ہی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7357]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن كيسان، وقد أخطأ في تسمية المأتي إليه، فجعله أبا أيوب، والصواب أنه أبو الهيثم بن التيِّهان، كما سلف بيانه عند الحديث (7261)، وهناك ذكرنا من أخرجه.» [ترقيم الرساله 7357]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن كيسان
Grade: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن كيسان
← Previous Hadith (7356) Back to Bab Next Hadith → (7358)