☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7356
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7356
فأخبَرَنيهِ محمد بن يزيد العَدْل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا هلال بن بِشر، حدثنا عبد الله بن عيسى أبو خلف الخزّاز، عن يونس بن عُبيد، عن عِكرمة، عن ابن عباس، قال: خرجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ذاتَ يوم من بيته عند الظَّهيرة، فرأى أبا بكر جالسًا في المسجد، فقال:"يا أبا بكر، ما أخرَجَك هذه الساعةَ؟" قال: أخرجني الذي أخرجَك يا رسولَ الله، ثم جاء عمرُ، فقال:"ما أخرَجَك يا ابنَ الخطاب؟" فقال: أخرجني الذي أخرجكما، ثم ذكر الحديث بطوله، وزاد فيه:"فلما خرجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أخذ بعِضَادَتَي الباب وردَّها، فقال:"أكلَ طعامَكم الأبرارُ، وأفطرَ عندكم الصائمونَ، وصلَّتْ عليكم الملائكةُ" (1) . وأمَّا حديث عبد الله بن كَيْسان:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوپہر کے وقت اپنے گھر سے باہر تشریف لائے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مسجد میں بیٹھے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہیں اس وقت کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اسی چیز نے نکالا ہے جس نے آپ کو نکالا ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: مجھے اسی چیز نے نکالا ہے جس نے آپ دونوں کو نکالا ہے، پھر انہوں نے طویل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ اضافہ کیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (کھانا کھانے کے بعد) باہر نکلے تو دروازے کے دونوں بازوؤں کو تھام لیا اور فرمایا: «أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ”تمہارا کھانا نیک لوگوں نے کھایا، تمہارے پاس روزے داروں نے افطار کیا اور فرشتوں نے تمہارے لیے دعائے رحمت کی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7356]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف. وسلف مكررًا برقم (5334).» [ترقيم الرساله 7356]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (7355) Back to Bab Next Hadith → (7357)