أخبرنا عَبْدان بن يزيد (1) بن يعقوب الدَّقّاق بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين بن دِيزِيل، حدثنا آدم بن أبي إياس العسقلاني، حدثنا شَيْبان بن عبد الرحمن، حدثنا عبد الملك بن عُمَير، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة، قال: خرج رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في ساعةٍ لا يَخرجُ فيها ولا يَلْقاه فيها أحدٌ، فأتاه أبو بكر فقال:"ما جاءَ بك يا أبا بكر؟" فقال: خرجتُ للُقيِّ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم والنظرِ في وجهه والسلامِ عليه، فلم يَلبَث أن جاء عمرُ فقال له:"ما جاءَ بك يا عمرُ؟" قال: الجوعُ يا رسولَ الله، قال:"وأنا قد وَجَدتُ بعضَ ذاكَ"، فانطَلَقوا (2) إلى منزل أبي الهيثم بن التَّيِّهان الأنصاري، وكان رجلًا كثيرَ النَّخل والشَّاءِ، ولم يكن خدمٌ، فلم يَجِدوه، فقالوا لامرأته: أين صاحبُك؟ فقالت: انطلقَ يستعذبُ لنا الماءَ، فلم يَلبَثوا أن جاء أبو الهيثم بقِربة يَزْعُبُها، فوَضَعَها، ثم جاء فالتَزَمَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ويُفدِّيه بأبيه وأمّه، فانطلق بهم إلى حديقة، فبسط لهم بِساطًا، ثم انطلق إلى نخلة فجاء بقِنْوٍ فوضعه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أفلا انتَقَيتَ لنا من رُطَبه؟" فقال: يا رسولَ الله، إني أردتُ أن تَخَيَّروا من بُسْرِه ورُطَبه، فأكلوا وشربوا من ذلك الماء، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هذا واللهِ النعيمُ الذي أنتم عنه مسؤولون يومَ القيامة: ظِلُّ بارد، ورُطَبٌ طيِّب، وماءٌ بارد". فانطلق أبو الهيثم ليصنع لهم طعامًا، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تذبحَنَّ ذاتَ دَرٍّ"، فذبح لهم عناقًا أو جَدْيًا، فأتاهم به فأكلوا، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هل لك خادمٌ؟" قال: لا، قال:"فإذا أتانا سَبْيٌ فأْتِنا"، فأُتِيَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم برأسين ليس معهما ثالث، فأتاه أبو الهيثم، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اختَرْ منهما" فقال: يا رسولَ الله، اختَرْ لي، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"المستشارُ مؤتَمَنٌ، خُذْ هذا، فإني رأيتُه يُصلِّي، واستَوصِ به معروفًا". فانطلق أبو الهيثم بالخادم إلى امرأته، فأخبرها بقول رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالت له امرأتُه: ما أنتَ ببالغِ ما قال فيه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلَّا أن تُعتِقَه، فقال: هو عَتيقٌ. فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الله تعالى لم يَبعَثْ نبيًّا ولا خليفةً إلَّا وله بِطانَتانِ: بطانةٌ تأمرُه بالمعروف وتَنْهاه عن المنكر، وبطانةٌ لا تَأْلُوه خَبَالًا، من يُوقَ بِطانةَ السُّوءِ فقد وُقِيَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه يونس بن عُبيد وعبد الله بن كَيسان عن عِكْرمة عن ابن عباس، أتمَّ وأطولَ من حديث أبي هريرة هذا. أمّا حديث يونس بن عُبيد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7178 - على شرط البخاري ومسلم_x000D_
[ص:146] _x000D_
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7178 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ایسی گھڑی میں گھر سے باہر تشریف لائے جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عام طور پر نہیں نکلا کرتے تھے اور نہ ہی کوئی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملتا تھا، پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہیں اس وقت کیا چیز لے آئی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملاقات کرنے، آپ کے چہرہِ انور کی زیارت کرنے اور آپ کو سلام پیش کرنے کے لیے نکلا ہوں، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”اے عمر! تمہارے آنے کا کیا سبب ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بھوک کی وجہ سے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور مجھے بھی اسی کا کچھ احساس ہوا ہے“، پھر وہ سب مل کر سیدنا ابو الہیثم بن التیہان انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر چلے گئے، وہ کھجوروں کے بہت سے باغات اور بکریوں کے مالک تھے لیکن ان کے پاس کوئی خادم نہ تھا، انہوں نے انہیں گھر پر نہ پایا تو ان کی اہلیہ سے دریافت کیا: تمہارے صاحبِ خانہ کہاں ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ ایک وزنی مشکیزہ اٹھائے ہوئے آ گئے، انہوں نے اسے رکھا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لپٹ گئے اور اپنے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر فدا کرنے لگے، پھر وہ انہیں اپنے باغ میں لے گئے اور ان کے لیے بچھونا بچھایا، پھر وہ ایک کھجور کے درخت کی طرف گئے اور ایک خوشہ توڑ کر لائے اور ان کے سامنے رکھ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ہمارے لیے اس میں سے پکی ہوئی کھجوریں نہیں چن لیں؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا مقصد یہ تھا کہ آپ گدر اور پکی ہوئی کھجوروں میں سے خود اپنی پسند سے انتخاب فرما لیں، چنانچہ ان سب نے وہ کھجوریں کھائیں اور اس پانی میں سے پیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ وہ نعمت ہے جس کے متعلق تم سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا ﴿ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ [سورة التكاثر: 8] : ٹھنڈا سایہ، عمدہ پکی ہوئی کھجوریں اور ٹھنڈا پانی۔“ پھر ابو الہیثم رضی اللہ عنہ ان کے لیے کھانا تیار کرنے چلے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”خبردار! دودھ دینے والا جانور ذبح نہ کرنا“، چنانچہ انہوں نے ان کے لیے بکری کا بچہ یا پٹھا ذبح کیا اور اسے تیار کر کے ان کے پاس لے آئے تو ان سب نے کھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا تمہارا کوئی خادم ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو تم ہمارے پاس آنا“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دو قیدی لائے گئے جن کے ساتھ کوئی تیسرا نہ تھا، ابو الہیثم رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ایک کا انتخاب کر لو“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ہی میرے لیے پسند فرما دیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانت دار ہوتا ہے، تم اسے لے لو کیونکہ میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی میری وصیت قبول کرو۔“ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ اس خادم کو لے کر اپنی اہلیہ کے پاس پہنچے اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ارشادات سے آگاہ کیا، تو ان کی اہلیہ نے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس وصیت کے معیار تک نہیں پہنچ سکتے سوائے اس کے کہ اسے آزاد کر دیں، انہوں نے کہا: یہ اللہ کے لیے آزاد ہے، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی نبی یا خلیفہ مبعوث نہیں کیا مگر اس کے دو طرح کے رازدان ہوتے ہیں: ایک وہ رازدان جو اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا وہ جو اسے بگاڑنے اور فتنے میں ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، اور جسے برے ساتھیوں سے بچا لیا گیا وہ (ہر شر سے) محفوظ ہو گیا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین کی شرط پر ہے مگر انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسے یونس بن عبید اور عبد اللہ بن کیسان نے عکرمہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے جو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس روایت سے زیادہ مکمل اور طویل ہے۔ جہاں تک یونس بن عبید کی حدیث کا تعلق ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7355]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 7355] [ترقيم الشركة 7274] [ترقيم العلميه 7178]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح