أخبرَناه أبو قُتيبة سَلْم بن الفضل الأَدَمي بمكة، حدثنا أبو مسلم، حدثنا بكّار بن محمد بن عبد الله بن محمد بن سِيرِين، حدثنا عبد الله بن عمر العُمَري، عن نافع، عن ابن عمر: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم خرج في ساعةٍ لم يكن يخرُجُ فيها، وخرجَ أبو بكر، فقال:"ما أخرجَكَ يا أبا بكر؟" قال: أخرَجَني الجوعُ، قال:"وأنا أخرَجَني الذي أخرَجَكَ"، ثم جاء عمرُ فقال:"ما أخرجَكَ؟" قال: الجوعُ، ثم جاء بعد ذلك عدةٌ من أصحابِه، فقال لهم:"انطلِقُوا بنا إلى منزل أبي الهيثم بن التَّيِّهان"، وذكر الحديث (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ایسے وقت میں (گھر سے) باہر تشریف لائے جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عموماً باہر نہیں نکلتے تھے، وہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہیں اس وقت کس چیز نے باہر نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: مجھے بھوک نے نکالا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور مجھے بھی اسی چیز نے نکالا ہے جس نے تمہیں نکالا ہے“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: بھوک نے، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کئی اور صحابہ بھی آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ہمارے ساتھ ابوالہیثم بن تیہان کے گھر چلو“، پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7358]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف بكار بن محمد بن عبد الله وعبد الله بن عمر العمري. أبو مسلم: هو إبراهيم بن عبد الله بن مسلم الكجّي.» [ترقيم الرساله 7358]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف