حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بكير، عن ابن إسحاق، حدثني ابن أبي نجيح، عن عطاء ومجاهد، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تزوّج ميمونة بنت الحارث وأقام بمكة ثلاثًا، فأتاه حُويطِب بن عبد العُزَّى في نَفَرٍ من قريش في اليوم الثالث، فقالوا له: إنه قد انقضي أجلك فاخرج عنا، قال:"وما عليكم لو تركتموني فأعرَستُ بين أظهركم فصنعتُ لكم طعامًا فحضرتموه"، قالوا: لا حاجة لنا في طعامك، فاخرُجْ عنَّا، فخرج بميمونة بنت الحارث حتى أعرَسَ بها بسَرِفَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وممّا يُتعَجَّب من قضاء الله وقدره أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بَنَى بميمونة بنت الحارث بسَرِفَ، وردَّها إلى المدينة عند مُنصَرَفه من عُمرة القضاء، وبقيت عنده إلى أن خرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لفتح مكة، وقد أخرجها معه إلى أن فتح الطائف وانصرف راجعًا إلى المدينة، فماتت ميمونة بسَرِفَ في الموضع الذي بَنَى بها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عند تزويجها.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6796 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ میمونہ بنت حارث سے نکاح فرمایا اور مکہ میں تین دن قیام کیا، تیسرے دن حویطب بن عبدالعزیٰ قریش کے چند افراد کے ساتھ حاضر ہوئے اور کہنے لگے: ”آپ کی مہلت ختم ہو گئی ہے لہٰذا اب ہمارے شہر سے نکل جائیے“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حرج ہے اگر تم مجھے یہاں رہنے دو تاکہ میں تمہارے درمیان ہی رخصتی کی تقریب کروں اور تمہارے لیے کھانا تیار کروں جس میں تم بھی شریک ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہمیں آپ کے کھانے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ یہاں سے نکل جائیے“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو لے کر نکلے یہاں تک کہ مقامِ سرف پر ان کی رخصتی فرمائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اللہ کی قضا و قدر سے یہ بات تعجب خیز ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مقامِ سرف پر خلوت فرمائی اور عمرہ قضا سے واپسی پر انہیں مدینہ لے گئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نکاح میں رہیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فتح مکہ کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں ساتھ لے کر گئے یہاں تک کہ طائف فتح ہوا اور آپ مدینہ واپس آئے، پھر بعد میں سیدہ میمونہ کی وفات اسی مقامِ سرف پر ہوئی جہاں نکاح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پہلی شب گزاری تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6963]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن. ابن أبي نجيح: هو عبد الله.» [ترقيم الرساله 6963] [ترقيم الشركة 6884] [ترقيم العلميه 6796]
الحكم على الحديث
إسناده حسن.
Grade: إسناده حسن.