☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6964
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6964
حدثنا بصحة ما ذكرتُه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا وهب بن جرير بن حازم، حدثنا أبي، قال: سمعت أبا فَزَارة يُحدِّث عن يزيد بن الأصم، عن ميمونة: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تزوجها حلالًا، وبَنَى بها حلالًا بنى بها بسَرِفَ. وماتت بسَرِفَ في الليلة التي بَنَى بها فيها، وكانت خالتي، فنزلتُ في قبرها أنا وابن عبّاس، فلما وضعناها في اللحد مال رأسها، فأخذتُ رِدائي فجمعته فوضعته عند رأسها، فأخذه ابن عباس فرمى به، ووضع عند رأسها كَذَّانَةٌ، قال: وكانت حَلَقَت في الحج، وكان رأسُها مُجمَّمًا، وبين سَرِفَ ومكةَ اثنا عشر ميلًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يخرجاه. وقد نَطَقَ هذا الإسناد الصحيح بأن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تزوجها حلالًا، فأما أخبار عكرمة عن ابن عبّاس فإنها ناطقةٌ أنه صلى الله عليه و آله وسلم تزوجها وهو مُحرِمٌ.
Translation: طلحہ بابر
یزید بن اصم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم احرام میں نہیں تھے اور جب سرف کے مقام پر رخصتی ہوئی تب بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حلال تھے، اور ان کی وفات بھی مقامِ سرف پر اسی رات میں ہوئی جس رات برسوں پہلے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پہلی شب گزاری تھی، وہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری خالہ تھیں، میں اور ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے، جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا، میں نے اپنی چادر تہہ کر کے ان کے سر کے نیچے رکھنا چاہی تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے لے کر پھینک دیا اور ان کے سر کے نیچے ایک پتھر «كذانه» رکھ دیا اور فرمایا: انہوں نے حج کے موقع پر سر منڈوایا تھا اس لیے ان کا سر چھوٹے بالوں والا تھا، مقامِ سرف اور مکہ کے درمیان بارہ میل کا فاصلہ ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ صحیح سند اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے حالتِ حلال میں نکاح فرمایا تھا، جہاں تک ابن عباس سے عکرمہ کی روایات کا تعلق ہے وہ کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6964]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح أبو فزارة: هو راشد بن كيسان العبسي.» [ترقيم الرساله 6964] [ترقيم الشركة 6885]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6963) Back to Bab Next Hadith → (6965)