أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشعراني، حدثنا جَدِّي، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي، حدثنا محمد بن فليح، عن موسى بن عقبة، عن ابن شهاب قال: خرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من العام القابل عامَ الحديبية مُعتمِرًا في ذي القعدة سنة سبع، وهو الشهر الذي صده فيه المشركون عن المسجد الحرام، حتى إذا بلغ يأجَجَ بعث جعفر بن أبي طالب بين يديه إلى ميمونة بنت الحارث بن حَزْن العامرية، فخطبها عليه، فجعلت أمرها إلى العباس بن عبد المطلب، وكانت أختها أم الفضل تحته، فزوجها العباس رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأقام النَّبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بسَرِفَ حتى قدمت ميمونةُ، فبنى بها بسَرِفَ، وقدَّر الله تعالى أن يكون موتُ ميمونة بنت الحارث بسرف بعد ذلك بحين، فتوفِّيَت حيث بَنَى بها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
Translation: طلحہ بابر
ابن شہاب زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صلح حدیبیہ کے اگلے سال سنہ 7 ہجری میں ذوالقعدہ کے مہینے میں عمرہ ادا کرنے کے لیے نکلے، یہ وہی مہینہ تھا جس میں مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مسجد حرام سے روک دیا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مقامِ یاجج پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو سیدہ میمونہ بنت حارث کی طرف نکاح کا پیغام دے کر بھیجا، انہوں نے اپنا معاملہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا جبکہ ان کی بہن ام الفضل سیدنا عباس کے نکاح میں تھیں، چنانچہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کا نکاح پڑھا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مقامِ سرف پر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ سیدہ میمونہ تشریف لائیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سرف ہی کے مقام پر ان کی رخصتی فرمائی، اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر دیکھیں کہ ایک طویل عرصے کے بعد سیدہ میمونہ کی وفات بھی مقامِ سرف ہی پر ہوئی، گویا ان کی وفات اسی مقام پر ہوئی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے ساتھ پہلی شب گزاری تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6962]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكنه مرسل أو معضل، وتابع الزهري عليه عروة بن الزبير.» [ترقيم الرساله 6962] [ترقيم الشركة 6883]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره