قال ابن عمر: فحدثني عبد الله بن عامر الأسلميّ، عن محمد بن يحيى بن حَبَّان قال: جاء رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بيتَ زيد بن حارثة يطلبُه، وكان زيد إنما يُقال له: زيدُ بن محمد، فربما فَقَدَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم الساعةَ، فيقول:"أينَ زيد؟" فجاء منزلَه يطلبُه، فلم يَجِدْه، فتقوم إليه زينبُ [بنت جحش زوجته فُضُلًا، فأعرض رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عنها، فقالت: ليس هو هاهنا] (3) يا رسولَ الله، فولَّى يُهمهِم بشيء لا يكاد يُفهَم عنه إلَّا"سبحانَ الله العظيم سبحانَ الله مصرِّفِ القلوب"، فجاء زيدٌ إلى منزله، فأخبرته امرأتُه أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أتى منزلَه، فقال زيد: ألا قلتِ له: يدخُل؟ قالت: قد عرضتُ ذلك عليه وأَبى، قال: فسمعتيه يقول شيئًا؟ قالت: سمعتُه حين ولَّى تكلَّم بكلام لا أفهمُه وسمعتُه يقول:"سبحانَ الله العظيم، سبحان مصرِّفِ القلوب"، قال: فخرج زيدٌ حتى أتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسولَ الله، بلغني أنَّك جئتَ منزليّ، فهلَّا دخلتَ بأبي أنت وأمي يا رسولَ الله، لعلَّ زينب أعجبتك فأفارقها؟ فيقولُ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أمسِكْ عليك زوجَك"، فما استطاع زيدٌ إليها سبيلًا بعد ذلك، ويأتي رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فيخبره، فيقول:"أمسك عليك زوجَك"، فيقول: يا رسولَ الله، أفارقها؟ فيقولُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"احبِسْ عليك زوجَك"، ففارقها زيدٌ واعتزلها، وحلَّت. قالت: فبينما رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم جالسٌ يتحدَّث مع عائشة إذ (1) أَخَذَت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم غَمْيةٌ، ثم سُرِّيَ عنه وهو يتبسمُ وهو يقول:"مَن يذهب إلى زينب يُبشِّرُها أَنَّ الله ﷿ زوَّجَنيها من السماء؟"، وتلا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ﴾ [الأحزاب: 37] القصةَ كلَّها، قالت عائشة: فأخذني ما قَرُب وما بَعُدَ لِما كان بلغني من جمالها، وأخرى هي أعظمُ الأمور وأشرفُها، ما صنعَ اللهُ لها، زوَّجها الله ﷿ من السماء، وقالت عائشة: هي تَفخَرُ علينا بهذا، قالت عائشة: فخرجت سلمي خادمُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تشتدُّ فحدَّثَتها بذلك وأعطتها أَوضاحًا لها (2) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لے گئے جنہیں ان دنوں ”زید بن محمد“ کہا جاتا تھا، بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں یاد فرماتے اور پوچھتے: ”زید کہاں ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں تلاش کرتے ہوئے ان کے گھر پہنچے تو وہ وہاں نہ تھے، سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا گھریلو لباس میں اٹھ کر سامنے آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے نظریں پھیر لیں، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! وہ یہاں نہیں ہیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ گنگناتے ہوئے وہاں سے پلٹ گئے جس میں سے صرف یہ سنا گیا: «سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ اللَّهِ مُصَرِّفِ الْقُلُوبِ» عظیم ہے وہ اللہ جو دلوں کو پھیرنے والا ہے۔ جب زید گھر آئے تو ان کی اہلیہ نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تھے، زید نے پوچھا: ”تم نے انہیں اندر آنے کا کیوں نہیں کہا؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں نے عرض کی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا“، زید نے پوچھا: ”کیا تم نے انہیں کچھ کہتے سنا؟“ انہوں نے بتایا: ”واپس جاتے ہوئے وہ کچھ ایسی بات کہہ رہے تھے جو میں سمجھ نہ سکی، البتہ یہ سنا کہ وہ فرما رہے تھے: «سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ اللَّهِ مُصَرِّفِ الْقُلُوبِ» ۔ چنانچہ زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ میرے گھر تشریف لائے تھے، میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ اندر کیوں نہیں تشریف لے گئے؟ شاید زینب آپ کو پسند آئی ہوں تو میں انہیں طلاق دے دوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو“۔ اس کے بعد زید کا ان کے ساتھ نباہ ناممکن ہو گیا، وہ دوبارہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو“۔ زید نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا میں انہیں جدا کر دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو“۔ آخر کار زید نے انہیں طلاق دے دی اور وہ عدت سے فارغ ہو گئیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس بیٹھے گفتگو فرما رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی کی کیفیت طاری ہوئی، پھر جب وہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکراتے ہوئے فرما رہے تھے: ”کون ہے جو زینب کے پاس جا کر اسے یہ خوشخبری دے کہ اللہ عزوجل نے آسمان سے میرا نکاح اس کے ساتھ کر دیا ہے؟“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ پوری آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ﴾ [الأحزاب: 37] ۔ سیدہ عائشہ فرماتی ہیں کہ ان کی خوبصورتی کے چرچے اور اس عظیم شرف کی وجہ سے جو اللہ نے انہیں عطا فرمایا کہ آسمان سے ان کا نکاح کر دیا، مجھ پر رشک کی ایک شدید کیفیت طاری ہو گئی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ ہم پر اس بات سے فخر کیا کرتی تھیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خادمہ سلمیٰ تیزی سے نکلیں اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو یہ خبر دی، جس پر انہوں نے خوش ہو کر انہیں اپنے چاندی کے زیورات انعام میں دے دیے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6934]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، عبد الله بن عامر الأسلمي ضعيف، والخبر مرسل، وفي متنه نكارة.» [ترقيم الرساله 6934] [ترقيم الشركة 6854]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف