☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6933
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6933
فحدَّثنا بشرح هذه القصص أبو عبد الله الأصبهانيّ، حدّثنا الحسن بن الجَهْم، حدّثنا الحسين بن الفَرَج، حدّثنا محمد بن عمر قال: وزينبُ بنت جَحْش بن رِئاب أختُ عبد الرحمن بن جحش.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر اور عمر بن عثمان جحشی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہجرت کرنے والوں میں شامل تھیں، وہ ایک انتہائی حسین و جمیل خاتون تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی جانب سے نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں ان (زید) کے لیے خود کو پسند نہیں کرتی، جبکہ میں قریش کی ایک معزز خاتون ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن میں نے انہیں تمہارے لیے پسند کر لیا ہے“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم پر سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کر لیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6933]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6933] [ترقيم الشركة 6853]
← Previous Hadith (6932) Back to Bab Next Hadith → (6934)