☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6877
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6877
أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْوٍ، حَدَّثَنَا الحارث بن أبي أسامة، حَدَّثَنَا يزيد بن هارون، أخبرنا حماد بن سَلَمة، حَدَّثَنَا هشام بن عُرْوة، عن عوف بن الحارث بن الطُّفيل، عن رُمَيثةَ أمِّ عبد الله بن محمد بن أبي عَتيق، عن أمِّ سلمة قالت: كلَّمني صواحبي أن أُكلِّمَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن يأمرَ الناسَ فيُهدُون له حيث كان، فإنَّ الناسَ يتحرَّونَ بهداياهم يومَ عائشة، وإِنَّا نُحِبُّ الخيرَ كما تحبُّه عائشةُ، فقلتُ: يا رسولَ الله، إنَّ صواحبي كلَّمْنَني أن أكلِّمك أن تأمرَ الناسَ فيُهدون لكَ حيث كنتَ، فإنَّ الناس يتحرَون بهداياهم يومَ عائشةَ، وإنَّا نحبُّ الخيرَ كما تحبُّه عائشةُ، فسكت رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فلم يُراجِعْني، فجاءني صواحبي، فأخبرتُهن بأنَّه صلى الله عليه و آله وسلم لم يُكلِّمني، فقُلنَ: والله لا تَدَعيهِ، وما هذا حينَ تَدَعيه، قالت: فدارَ فكلَّمتُه، فقلتُ: إِنَّ صواحبي قُلنَ لي أن أُكلِّمَك تأمرُ الناسَ فيُهدون لكَ حيث كنتَ، فقلتُ له مثلَ المقالة الأُولى مرَّتين أو ثلاثًا، كلُّ ذلك يسكتُ عنها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم قال:"يا أُمّ سَلَمة، لا تُؤذيني في عائشةَ، فإنِّي والله ما نزل الوحيُ عليَّ وأنا في بيتِ امرأةٍ من نسائي غيرَ عائشة" قالت: فقلتُ: أعوذُ بالله أن أسُوءَك في عائشة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6728 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میری ساتھیوں (دیگر ازواجِ مطہرات) نے مجھ سے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بات کروں کہ وہ لوگوں کو حکم دیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہدیہ وہیں بھیج دیا کریں جہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوں، کیونکہ لوگ اپنے ہدیے بھیجنے کے لیے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کے دن کا انتظار کرتے ہیں، اور ہم بھی خیر کو اسی طرح پسند کرتی ہیں جیسے عائشہ پسند کرتی ہیں، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری ساتھیوں نے مجھ سے کہا ہے کہ میں آپ سے بات کروں کہ آپ لوگوں کو حکم دیں کہ وہ آپ کو ہدیہ وہیں بھیج دیا کریں جہاں آپ ہوں، کیونکہ لوگ اپنے ہدیے بھیجنے کے لیے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کے دن کا انتظار کرتے ہیں، اور ہم بھی خیر کو اسی طرح پسند کرتی ہیں جیسے عائشہ رضی اللہ عنہا پسند کرتی ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے اور مجھے کوئی جواب نہ دیا، پھر میری ساتھیوں نے مجھ سے پوچھا تو میں نے انہیں بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے کوئی کلام نہیں فرمایا، انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! آپ اسے ایسے ہی نہ چھوڑیں، اور یہ چھوڑنے کا وقت نہیں ہے،“ وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باری میرے ہاں آئی تو میں نے دوبارہ بات کی اور پہلی بار کی طرح ہی دو یا تین مرتبہ اپنی بات دہرائی، ان تمام مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلمہ! عائشہ کے معاملے میں مجھے تکلیف نہ دو، کیونکہ اللہ کی قسم! میری ازواج میں سے عائشہ کے سوا کسی اور کے بستر پر مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی۔“ انہوں نے کہا: تو میں نے عرض کیا: ”میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں کہ عائشہ کے معاملے میں آپ کو تکلیف پہنچاؤں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6877]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد، عوف بن الحارث روى عنه جمع، وذكره ابن حبان في "الثقات"، وأخرج له البخاري حديثًا في "صحيحه"، فمثله حسن الحديث إن شاء الله، ورميثة: هي أخت عوف بن الحارث الراوي عنها، وذكرها ابن حبان في "الثقات"، وقد توبعت عليه.» [ترقيم الرساله 6877] [ترقيم الشركة 6797] [ترقيم العلميه 6728]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (6876) Back to Bab Next Hadith → (6878)