☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6476
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6476
أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، حدثنا زيادٌ الجَصَّاص، عن علي بن زيد، عن مجاهد قال: قال لي عبد الله بن عمر: انظُرْ إلى المكان الذي به ابنُ الزُّبير، فلا تمرَّ بي عليه، قال: فسَهَا الغلامُ، قال: فإذا ابنُ عمر يَنظُر إلى ابن الزُّبير مصلوبًا، فقال: يغفرُ الله لك ثلاثًا، أَمَا والله ما عَلِمتُك إلَّا كنتَ صوَّامًا قوَّامًا، وَصُولًا للرَّحِم، أما والله إني لَأرجو مع مَساوئ ما أصبتَ ألَّا يُعذِّبَك اللهُ بعدها أبدًا، ثم الْتَفتَ إليَّ فقال: سمعت أبا بكر الصِّدّيق يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ به في الدنيا" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6340 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
مجاہد سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: اس جگہ کی طرف دیکھنا جہاں ابن زبیر ہیں، لیکن مجھے اس کے سامنے سے نہ گزارنا، (مجاہد کہتے ہیں:) لیکن خادم بھول گیا، چنانچہ اچانک سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی نظر سولی پر لٹکے ہوئے ابن زبیر رضی اللہ عنہ پر پڑی تو آپ نے تین مرتبہ فرمایا: ”اللہ تمہاری مغفرت فرمائے،“ پھر فرمایا: اللہ کی قسم! جہاں تک میرا علم ہے تم بہت زیادہ روزہ رکھنے والے، راتوں کو قیام کرنے والے اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک (صلہ رحمی) کرنے والے تھے، اللہ کی قسم! مجھے امید ہے کہ ان لغزشوں کے باوجود جو تم سے سرزد ہوئیں اللہ تمہیں اس کے بعد کبھی عذاب نہیں دے گا، پھر آپ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کوئی برائی کرتا ہے اسے دنیا ہی میں اس کا بدلہ دے دیا جاتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6476]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف زياد الجصاص» [ترقيم الرساله 6476] [ترقيم الشركة 6401] [ترقيم العلميه 6340]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (6475) Back to Bab Next Hadith → (6477)