☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6080
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6080
أخبرنا أبو العبّاس محمد بن أحمد المحبوبي بمَرْوٍ، حَدَّثَنَا الفضل بن عبد الجبار، حَدَّثَنَا النَّضر بن شُمَيل، أخبرنا عوف بن أبي جَمِيلة، عن معاوية بن قُرَّة، عن أبي بُرْدةَ قال: قال لي ابن عمر: أَتدري ما قال أبي لأبيك؟ قلتُ: لا، قال: قال أبي لأبيك: هل يَسرُّك أنَّ إسلامنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهجرَتَنا معه وجهادَنا معه وعَمَلَنا معه بَرَدَ (1) لنا، وإنَّ كلَّ عملٍ عَمِلناه بعدَه نجونا منه كَفافًا رأسًا برأس؟ قال أبوك لأبي: لا والله، لقد جاهَدْنا بعدَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وصلَّينا وصُمنا وعَمِلْنا خيرًا كثيرًا، وإنا لنَرجو ذلك، قال: فقال أبي لأبيك: والذي نفسي بيدِه، لَوَدِدْتُ أَنه بَرَدَ لي، وإِنَّ كلَّ شيءٍ بعدَ ذلك نجونا منه رأسًا برأس، قال: قلتُ: إنَّ أباك خيرٌ من أبي (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5967 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابوبردہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میرے والد (عمر) نے تمہارے والد (ابوموسیٰ) سے کیا کہا تھا؟“ میں نے کہا: نہیں، انہوں نے کہا: میرے والد نے تمہارے والد سے پوچھا تھا: ”کیا تمہیں یہ بات خوش کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہمارا اسلام لانا، ہجرت کرنا، جہاد کرنا اور تمام اعمال ہمارے لیے محفوظ رہ جاتے اور اس کے بعد ہم نے جو بھی عمل کیا ہوتا اس سے ہم اس طرح نجات پا جاتے کہ نہ ہمیں ثواب ملتا اور نہ گناہ (یعنی برابر چھوٹ جاتے)؟“ تمہارے والد نے میرے والد سے کہا: ”نہیں اللہ کی قسم! ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد جہاد کیا، نمازیں پڑھیں، روزے رکھے اور بہت سی بھلائیاں کیں، اور ہمیں (اللہ سے) اس کے اجر کی امید ہے“، ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس پر میرے والد نے تمہارے والد سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! میری تو یہ خواہش ہے کہ وہ ابتدائی اعمال میرے لیے محفوظ رہ جاتے اور اس کے بعد کی ہر چیز سے میں برابر سرابر چھوٹ جاتا (تاکہ کوئی حساب نہ رہے)“، ابوبردہ کہتے ہیں کہ میں نے (ابن عمر سے) کہا: ”بے شک آپ کے والد میرے والد سے بہتر تھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6080]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 6080] [ترقيم الشركة 6022] [ترقيم العلميه 5967]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6079) Back to Bab Next Hadith → (6081)