حَدَّثَنَا أبو النَّضْر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدارمي، حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بن هشام الكوفي، حَدَّثَنَا خالد بن نافع الأشعري، عن سعيد بن أبي بُرْدة، عن أبي بُرْدة، عن أبي موسى قال: مرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بأبي موسى ذاتَ ليلةٍ ومعه عائشةُ، وأبو موسى يقرأ، فقاما فاستمعا لقراءتِه، ثم مَضَيا، فلما أصبَحَ أبو موسى وأتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، قال النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"مَرَرتُ بكَ يا أبا موسى البارحةَ وأنت تقرأُ، فاستَمَعْنا لِقراءتِكَ"، فقال أبو موسى: يا نبيَّ الله، لو علمتُ بمكانِكَ لحَبَّرتُ لك تحبيرًا (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5966 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ان کے پاس سے گزر ہوا جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھیں، ابوموسیٰ قرآن کی تلاوت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ان کی تلاوت سننے لگے، پھر آگے تشریف لے گئے، جب صبح ہوئی اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوموسیٰ! کل رات میرا تمہارے پاس سے گزر ہوا تھا جبکہ تم تلاوت کر رہے تھے، پس ہم تمہاری قرأت سننے کے لیے رک گئے تھے“، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اگر مجھے آپ کی موجودگی کا علم ہوتا تو میں آپ کے لیے (قرآن کو) اور زیادہ سجا کر اور خوبصورت آواز میں تلاوت کرتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6079]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف خالد بن نافع الأشعري، وقد توبع. أبو بردة: هو ابن أبي موسى الأشعري. وأخرجه مسلم (793) (236)، وابن حبان (7197) من طريق يحيى بن سعيد الأموي، عن طلحة بن يحيى، عن أبي بردة، عن أبي موسى الأشعري قال: استمع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قراءتي من ...» [ترقيم الرساله 6079] [ترقيم الشركة 6021] [ترقيم العلميه 5966]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح