☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6052
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6052
حَدَّثَنَا أبو الوليد الإمام ﵀، حَدَّثَنَا محمد بن نُعيم، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، حَدَّثَنَا وهب بن جَرير، حدثني أبي، قال: سمعتُ محمد بن إسحاق يقول: حدثني يزيد بن أبي حَبِيب، عن مَرْثَد بن عبد الله اليَزَني، عن أبي أُمامة الباهلي، عن أبي أيوبَ قال: لما نزل عَلَيَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم قلت: بأبي أنتَ وأُمي، إنِّي أكره أن أكون فوقَكَ وتكون أسفَلَ منِّي، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنِّي أَرفَقُ أن أكون في السُّفْلِ لِمَا يَعْشَانا من الناس"، قال: فلقد رأيتُ جرَّةً لنا انكسرت، فأُهريق ماؤها، فقمتُ أنا وأمُّ أيوب بقَطِيفةٍ لنا ما لنا لِحافٌ غيرُها نُنشِّفُ بها الماءَ فَرَقًا أن يَصِلَ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم شيءٌ يؤذيه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5939 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں اسے سخت ناپسند کرتا ہوں کہ میں اوپر والی منزل پر رہوں اور آپ میرے نیچے منزل پر ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے نیچے رہنا ہی زیادہ سہولت کا باعث ہے کیونکہ لوگ مجھ سے ملنے آتے رہتے ہیں“، وہ کہتے ہیں کہ ایک بار ہمارا پانی کا ایک گھڑا ٹوٹ گیا اور اس کا سارا پانی بہہ گیا، پس میں اور ام ایوب اپنی اس چادر کے ساتھ پانی خشک کرنے لگے جس کے سوا ہمارا کوئی اوڑھنا نہ تھا، ہم اس ڈر سے ایسا کر رہے تھے کہ کہیں پانی کا کوئی قطرہ نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچ کر انہیں اذیت نہ پہنچا دے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6052]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد اضطرب فيه محمد بن إسحاق، فقد رواه مرةً - كما هنا - عن يزيد بن أبي حبيب، عن أبي الخير مرثد، عن أبي أمامة الباهلي، عن أبي أيوب، ورواه مرةً عن يزيد، عن أبي الخير، عن أبي رُهم السماعي، عن أبي أيوب، فذكر أبا رهم مكان ...» [ترقيم الرساله 6052] [ترقيم الشركة 5994] [ترقيم العلميه 5939]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (6051) Back to Bab Next Hadith → (6053)