☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6051
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6051
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا عبّاس بن محمد الدُّوري، حَدَّثَنَا أبو داود، حَدَّثَنَا شُعبة وحماد بنُ سَلَمة، عن سِمَاك بن حرب، قال: سمعتُ جابر بنَ سَمُرة يقول: نزل رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم على أبي أيوب، وكان إذا أكل طعامًا بعث إليه بفَضْله، فينظرُ إلى موضع يد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم [فيضَعُ يدَه فيه، فبعث إليه يومًا بطعامٍ فلم يَرَ فيه أثَرَ أصابع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم] (2) ، فأتى النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول الله، لم أرَ أثر أصابعك، فقال:"إنه كان فيه ثُومٌ". قال شُعبة في حديثه: أحرامٌ هو؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا"، وقال حماد في حديثه: يا رسولَ الله، بعثتَ إليَّ بما لم تأكل، فقال:"إنَّك لستَ مِثْلي، إنه يأتيني المَلَكُ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5938 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے ہاں فروکش ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھانا کھا لیتے تو اپنا بچا ہوا کھانا ان کی طرف بھیج دیتے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دستِ مبارک کے نشانات تلاش کرتے اور وہیں اپنا ہاتھ رکھتے جہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیاں لگی ہوتیں، ایک دن انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کھانا بھیجا لیکن اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیوں کے نشانات نہ پائے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی انگلیوں کے نشانات نہیں دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں لہسن تھا“، شعبہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے پوچھا: کیا یہ حرام ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، جبکہ حماد کی روایت میں ہے کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے وہ کھانا واپس بھیج دیا جو آپ نے تناول نہیں فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تم میری مثل نہیں ہو، میرے پاس فرشتہ آتا ہے (جسے لہسن کی بو ناگوار گزرتی ہے)۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6051]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب، وقد توبع، فقد رواه غير واحد عن أبي أيوب الأنصاري، وجابر بن سمرة إنما سمعه من أبي أيوب كما سيأتي في التخريج.» [ترقيم الرساله 6051] [ترقيم الشركة 5993] [ترقيم العلميه 5938]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (6050) Back to Bab Next Hadith → (6052)