كما حدَّثَناهُ أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله بنُ وهب، أخبرني يونُس، عن ابن شِهاب، قال: أخبرني أبو أُمامة بن سهل بن حُنيف: أنَّ عامرَ بنَ ربيعة مرّ على سهل بن حُنيف الأنصاري وهو يغتسل في الخَرّار، فقال: واللهِ ما رأيتُ كاليومِ قطُّ ولا جِلدَ مُخبّأةٍ، فلُبِطَ سهلٌ، فأُتي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقيل له: يا رسول الله، هل لك في سهل بن حُنيف؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هل تَتَّهمون به من أَحدٍ؟" فقالوا: نعم، مرّ به عامرُ بن ربيعةَ، فتغيَّظَ عليه وقال:"ألا بَرَّكت؟! اعْتَسِلْ له"، فاغتسلَ له عامرٌ، فراحَ سهلٌ مع الرَّكْبِ (2) . قال الحاكم: فأما الجَرّاح بن المنهال فإنه أبو العَطُوف الجَزَري، وليس من شرط الصحيح، وإنما أخرجتُ هذا الحديثَ لشرح الغُسل كيف هُو، وهو غريبٌ جدًّا مسنَدًا عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) . وقد أتى عبدُ الله بن وهب على أثَر حديثه هذا بإسنادٍ آخر بزيادات فيه:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا گزر سہل بن حنیف انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ مقامِ خرار میں غسل کر رہے تھے، تو انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں نے آج جیسا (خوبصورت بدن) کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی پردہ نشین دوشیزہ کی کھال ایسی دیکھی ہے“، تو سہل وہیں گر پڑے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ سہل بن حنیف کی خبر لیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس کے متعلق کسی پر شک کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، ان کے پاس سے عامر بن ربیعہ گزرے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان پر غصہ فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”تم نے برکت کی دعا کیوں نہ دی؟! ان کے لیے غسل کرو“، چنانچہ عامر نے ان کے لیے غسل کیا تو سہل قافلے کے ساتھ اس طرح روانہ ہوئے (گویا انہیں کچھ ہوا ہی نہ تھا)۔
امام حاکم فرماتے ہیں: جہاں تک جراح بن منحال کا تعلق ہے تو وہ ابوالعطوف جزری ہیں اور وہ صحیح کی شرط پر نہیں ہیں، میں نے یہ حدیث محض اس لیے نقل کی ہے تاکہ غسل کے طریقے کی وضاحت ہو جائے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ طریقہ بسندِ متصل مروی ہونا نہایت ہی غریب (نادر) بات ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5848]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات لكنه مرسلٌ كسابقه، فإنَّ أبا أُمامة ولد في حياة النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو الذي سمّاه ودعا له وبرَّك عليه، فيُعدُّ في كبار التابعين كما قال ابن عبد البر في ترجمته من "الاستيعاب". يونس: هو ابن يزيد الأَيلي.» [ترقيم الرساله 5848] [ترقيم الشركة 5793]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح