أخبرني أبو الحسن أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزِي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا يحيى بن صالح الوُحَاظي، حدثنا الجَرّاح بن المِنهال، عن الزُّهري، عن أبي أُمامة بن سهل بن حُنيف: أنَّ عامرَ بن رَبيعة - رجلٌ من بني عَدِيّ بن كعب - رأى سهلَ بن حُنيف مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يغتسل بالخَرّار، فقال: واللهِ ما رأيتُ كاليومِ قطُّ ولا جِلدَ مُخبّأة، فلُبِطَ سهلٌ وسَقَط، فقيل: يا رسول الله، هل لك في سهْل بن حُنيف؟ فدعا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عامرَ بنَ ربيعة، فتغيَّظ عليه، وقال:"لِمَ يقتُلُ أحدُكم أخاهُ - أو صاحبَه - ألا يدعو بالبَرَكة؟! اعْتَسِل له" فاغتَسل له عامرٌ، فراحَ سهلٌ وليس به بأسٌ. والغَسلُ أن يُؤتى بقَدَح فيه ماءُ؛ فيُدخِلُ يدَيه في القدح جميعًا، ويُهرِيقُ على وجهه من القَدَح، ثم يغسلُ فيه يدَه اليُمنى، ويَغسِل مِن فِيه في القَدَح، ويُدخِل يدَه فيَغسِل ظَهْرَه، ثم يأخُذ بيده اليَسار فيفعلُ مثلَ ذلك، ثم يَغسِل صدْرَه في القَدَح، ثم يَغسِل ركبتَه اليُمنى في القَدَح وأطرافَ أصابعِه، ويفعلُ ذلك بالرِّجل اليُسرى، ويُدخِلُ داخِلةَ (1) إزاره، ثم يُغطِّي القَدَح قبل أن يضعَه على الأرض، فيَحسُو منه ويتمضمض، ويُهرِيقُ على وجهِه، ثم يَصُبُّ على رأسِه (2) ، ثم يُلقي القَدَحَ من وَرائِه (3) قد اتفق الشيخان ﵄ على إخراج هذا الحديثِ مختصرًا (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ”الخرار“ کے مقام پر غسل کرتے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے (ان کے حسن و جمال کو دیکھ کر) کہا: ”اللہ کی قسم! میں نے آج جیسا (حسین منظر) کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی پردہ نشین دوشیزہ کی کھال ایسی دیکھی ہے“، پس سہل وہیں بے ہوش ہو کر گر پڑے، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ سہل بن حنیف کی خبر لیں گے؟ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عامر بن ربیعہ کو بلایا اور ان پر غصہ ہوتے ہوئے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی یا اپنے ساتھی کو کیوں قتل کرتا ہے؟ تم نے (انہیں دیکھ کر) برکت کی دعا کیوں نہ دی؟! ان کے لیے غسل کرو“، چنانچہ عامر نے ان کے لیے غسل کیا تو سہل اس حال میں اٹھے کہ انہیں کوئی تکلیف نہ تھی، اور (نظرِ بد کے علاج کے لیے) اس غسل کا طریقہ یہ ہے کہ: پانی کا ایک پیالہ لایا جائے، پھر غسل کرنے والا اپنے دونوں ہاتھ اس پیالے میں ایک ساتھ ڈالے، پھر پیالے سے اپنے چہرے پر پانی بہائے، پھر اس میں اپنا دایاں ہاتھ دھوئے، اور پیالے میں کلی کرے، پھر اپنا ہاتھ ڈال کر اپنی کمر دھوئے، پھر اپنے بائیں ہاتھ سے بھی ایسا ہی کرے، پھر پیالے میں اپنا سینہ دھوئے، پھر اپنا دایاں گھٹنا اور انگلیوں کے پورے پیالے میں دھوئے، اور یہی عمل بائیں پاؤں کے ساتھ کرے، اور اپنے تہبند کا اندرونی حصہ (جس سے جسم مس ہوتا ہے) دھوئے، پھر پیالے کو زمین پر رکھنے سے پہلے اسے ڈھانپ دے، پھر (جسے نظر لگی ہو وہ) اس میں سے تھوڑا پانی پی لے، کلی کرے اور اسے اپنے چہرے پر بہائے، پھر اپنے سر پر ڈالے، پھر پیالے کو اپنے پیچھے کی جانب گرا دے۔
شیخین نے اس حدیث کو مختصراً روایت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5847]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا؛ الجراح بن المنهال متروك الحديث واتهمه بعضهم، لكن روى هذا الخبر غيرُه من الحفاظ عن الزهري، لكنهم اختلفُوا في وصل هذا الخبر وإرساله، فقد وصله بعضُهم بذكر سهل بن حُنيف أنه هو الذي حدَّث ابنَه أبا أمامة بالقصة، لكن الأكثرين على إرساله كما سيأتي تخريج رواياتهم في ...» [ترقيم الرساله 5847] [ترقيم الشركة 5792]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا؛ الجراح بن المنهال متروك الحديث واتهمه بعضهم
Grade: إسناده ضعيف جدًّا؛ الجراح بن المنهال متروك الحديث واتهمه بعضهم