☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5779
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5779
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا أبو الجَوّاب، حدثنا يحيى بن سَلَمة بن كُهيل، عن أبيه، عن عِمْران بن أبي الجَعْد، عن الأشتَر، قال: ابتدأَنا خالدُ بنُ الوليد من غير أن أَسألَه، قال: ما أتى عليَّ يومٌ قطُّ كان أعظمَ علَيَّ من شَأْن عمّار، لما كان يومُ بَعثَني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في أُناس من أصحابِه وأَمَّرني عليهم، وكان في القوم عمارٌ، فأصبْنا قومًا فيهم أهلُ بيتٍ من المسلمين، فكلَّمَني فيهم عمارٌ وناسٌ من المسلمين، قالوا: خَلِّ سبيلَهم، قلتُ: لا واللهِ لا أفعَلُ حتى يَراهُم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم؛ فيَرى فيهم رأيَه، فغَضِب عليَّ عمارٌ، فلما قدمتُ استأذنتُ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فهو يَستخبِرُني وأنا أُحدِّثُه، فاستأذَن عمارٌ فأَذِن له، فدخل عمارٌ، فقال: يا رسول الله، ألم ترَ خالدًا فَعَل وفَعَل، فقلتُ: يا رسول الله، أما والله لولا مَجلِسُك ما سبَّني ابن سُميّة، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عمارُ، اخرُجْ" فخرج عمارٌ وهو يَبكي ويقول: ما نَصَرني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على خالدٍ، فقال لي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أجبْتَ الرجُلَ؟!" قلت: ما مَنعَني أن أُجِيبَه إلَّا مَحقَرتُه، فغَضِبَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"إنه مَن يُبغِضُ عمارًا يُبغِضُه اللهُ، ومن يَسُبُّ عمارًا يسُبُّه اللهُ، ومن يَحقِرُ عمارًا يَحقِرُه اللهُ"، فخرجتُ من عندِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلم أزَل أطلُبُ إلى عمارٍ، حتى استغفَرَ لي (1) .
Translation: طلحہ بابر
اشتر سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مجھ سے (پوچھے بغیر ہی) بیان کیا کہ میرے لیے کبھی کوئی دن عمار کے معاملے سے بڑھ کر گراں نہیں گزرا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے چند صحابہ کے ہمراہ ایک مہم پر بھیجا اور مجھے ان کا امیر مقرر فرمایا، اس قافلے میں عمار بھی شامل تھے، ہمارا سامنا ایک ایسی قوم سے ہوا جن میں مسلمانوں کا ایک گھرانہ بھی تھا، تو عمار اور کچھ دیگر مسلمانوں نے ان کے بارے میں مجھ سے بات کی اور کہا کہ ان کا راستہ چھوڑ دو، میں نے کہا: نہیں اللہ کی قسم! میں ایسا نہیں کروں گا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں دیکھ لیں اور ان کے بارے میں اپنی رائے قائم فرما دیں، اس بات پر عمار مجھ سے ناراض ہو گئے، جب میں واپس پہنچا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضری کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھ سے احوال دریافت فرما رہے تھے اور میں عرض کر رہا تھا، اتنے میں عمار نے بھی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، عمار داخل ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ خالد نے کیا کیا؟ تو میں نے (طیش میں آ کر) عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم اگر آپ کی مجلس کا لحاظ نہ ہوتا تو یہ ابن سمیہ مجھے برا بھلا نہ کہتا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمار! تم باہر چلے جاؤ“، عمار روتے ہوئے باہر نکل گئے اور کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خالد کے مقابلے میں میری مدد نہیں فرمائی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اس شخص کو جواب کیوں نہ دیا؟“ میں نے عرض کیا: مجھے انہیں جواب دینے سے صرف ان کی تحقیر نے روکا (یعنی میں نے انہیں اپنے برابر کا نہیں سمجھا)، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ناراض ہوئے اور فرمایا: ”بیشک جو عمار سے بغض رکھے گا اللہ اس سے بغض رکھے گا، جو عمار کو برا کہے گا اللہ اسے برا کہے گا اور جو عمار کی تحقیر کرے گا اللہ اس کی تحقیر کرے گا“، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے نکلا اور مسلسل عمار سے معافی کی درخواست کرتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے میرے لیے مغفرت کی دعا کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5779]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف يحيى بن سلمة بن كُهيل، وقد تابعه أخوه محمد، لكنه زاد في إسناده بين أبيه سلمة وبين عمران بن أبي الجعد رجلًا كنيته أبو يحيى، ولم نتبيّنه. وزاد ذكر عبد الرحمن بن يزيد بين عمران وبين الأشتر، ومحمد بن سلمة بن كهيل ضعيف كأخيه. أبو الجَوّاب: هو الأحوص بن جَوَّاب الضَّبِّي.» [ترقيم الرساله 5779] [ترقيم الشركة 5725]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن سلمة بن كُهيل
Grade: إسناده ضعيف لضعف يحيى بن سلمة بن كُهيل
← Previous Hadith (5778) Back to Bab Next Hadith → (5780)